نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہار، مہاراشٹر، پنجاب اور اتر پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران اس عالمی وباء کی وجہ سے 28 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزارت صحت وخاندانی بہبود نے منگل کے روز کہا کہ صبح 7 بجے تک 208.31 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار 813 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 252 ہو گئی ہے۔ Total Corona Vaccination in India
وزارت صحت نے کہا کہ اس عرصے میں 15 ہزار 40 لوگوں کو کورونا وائرس سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ-19سے کل چار کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 844 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.56 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 12 ہزار 129 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.4 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔Total Corona Active cases in India
اس دوران پنجاب میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 187 کے اضافے سے 14645 ہو گئی۔ ریاست میں اس بیماری سے 747101 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اور مزید چھ مریضوں کی موت کے بعد اس وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 17859 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں، مزیضوں کی تعداد 46 بڑھ کر 12148 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 7913209 لوگ اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 148172 ہے ۔