اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Judges Appointment This Year: ہائی کورٹس میں 26 ججز، ایڈیشنل ججز مقرر - دہلی کی خبر

چیف جسٹس آف انڈیا کے مشورے پر مختلف ہائی کورٹس کے ججوں اور ایڈیشنل ججوں کا تقرر کیا گیا ہے۔ ریلیز کے مطابق جوڈیشل افسران سشیل ککریجا اور وریندر سنگھ کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ Judges Appointment This Year

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 13, 2022, 10:09 PM IST

نئی دہلی:صدر دروپدی مرمو نے 20 جوڈیشل افسران اور چھ وکلاء کو ہائی کورٹ کے لیے مختلف ہائی کورٹس میں جج اور ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق آرٹیکل 217 کی شق (1) اور آئین ہند کے آرٹیکل 224 کی شق (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے یہ تقرری کی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا کے مشورے پر مختلف ہائی کورٹس کے ججوں اور ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیا گیا ہے۔ Judges Appointment This Year

ریلیز کے مطابق جوڈیشل افسران سشیل ککریجا اور وریندر سنگھ کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا ہے۔ اسی طرح عدالتی افسران گوری شنکر شتاپتی اور چترنجن داس کو اڑیسہ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ اینگولا وینکٹا وینوگوپال عرف ای وی۔ وینوگوپال، ناگیش بھیم پاکا، پلا کارتک عرف پی ایلامدار اور کاجا سرتھ عرف کے۔ شرتھ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ جگناگری سری نواس راؤ عرف جے۔ سرینواس راؤ اور نموارپو بالاسوارا راؤ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔ جوڈیشل افسران سشمیتا پھوکن کھنڈ اور محترمہ میتالی ٹھاکوریا کو گوہاٹی ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنایا گیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی جوڈیشل آفیسر رینو اگروال، محمد اظہر حسین ادریسی، رام منوہر نارائن مشرا، محترمہ جیوتسنا شرما، میانک کمار جین، شیو شنکر پرساد، گجیندر کمار، سریندر سنگھ اول اور نلین کمار سریواستو کو ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ عدالتی افسران انیل بھیمسین کٹی، گروسدائی بسواراج، چندر شیکھر موتونجے جوشی، امیش منجوناتھ بھٹ اڈیگا اور تلاکڈ گریگوڑا شیواشنکرے گوڑا کو کرناٹک ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Year Ender 2021: ہائی کورٹ میں 120 ججوں، 63 ایڈیشنل ججوں کی تقرری



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details