اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Incident Like Shraddha Murder Case دہلی میں ایک بار پھر شردھا قتل کیس جیسا واقعہ، لڑکی کی لاش فریج سے برآمد - لڑکی کی لاش فریج سے برآمد

دہلی میں ایک بار پھر شردھا قتل کیس جیسا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی کے متراون گاؤں میں ایک لڑکی کی لاش فریج سے ملی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی اپنے عاشق پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی، اس لیے عاشق نے اسے قتل کر دیا۔

دہلی میں ایک بار پھر شردھا قتل کیس جیسا واقعہ، لڑکی کی لاش فریج سے برآمد
دہلی میں ایک بار پھر شردھا قتل کیس جیسا واقعہ، لڑکی کی لاش فریج سے برآمد

By

Published : Feb 14, 2023, 6:56 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں ایک بار پھر دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے مغربی دہلی کے ہری داس نگر تھانہ علاقے میں واقع ایک ڈھابے سے لڑکی کی لاش برآمد کی ہے۔ بچی کی لاش ڈھابے کے فریج میں رکھی ہوئی تھی۔ اس معاملے میں ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت ساحل گہلوت کے طور پر کی گئی ہے، جو کہ متراون گاؤں کا رہنے والا ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی وکرم سنگھ کے مطابق دونوں ریلیشن شیپ میں تھے۔ متاثرہ نوجوان کی شادی کے خلاف تھی، جس کی وجہ سے دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا۔ لڑکی اپنے عاشق پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی اس لیے عاشق نے اسے قتل کردیا۔ ملزم نے لاش کو متراون گاؤں کے ایک ڈھابے میں چھپا رکھا تھا۔ فوری طور پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا۔ ملزم ساحل گہلوت متراون گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اسے گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی اُتم نگر علاقہ کی رہنے والی تھی۔ نوجوان کی شادی 10 فروری کو ہونی تھی۔ اس دوران گرل فرینڈ کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے اس نے اپنے دفاع میں گرل فرینڈ کو قتل کر دیا اور لاش گاؤں سے دور ایک ڈھابے کے فریج میں چھپا دی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ لڑکی کی گمشدگی کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی۔ واقعہ کے 4 دن بعد تک مقامی پولیس کو کیس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ منگل کو کرائم برانچ نے لاش برآمد کر کے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد معاملہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: Married Woman Murdered جھارکھنڈ میں شادی شدہ خاتون کا قتل، عاشق پر قتل کا الزام

بتا دیں کہ گزشتہ برس دہلی میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا تھا، جسے شردھا قتل کیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس معاملے میں آفتاب پونا والا نے دہلی کے چھتر پور علاقے میں اپنی ساتھی شردھا کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا اور پھر لاش کے 35 ٹکڑے کر کے مہرولی علاقے میں پھینک دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details