رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بٹوت میں کانگریس پارٹی کا ایک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام شروع ہونے سے قبل بھدرواہ موڑ سے ترنگلہ تک ایک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ وقار رسول وانی نے کی، انکے ساتھ آل انڈیا کانگریس کے جوائنٹ سکریٹری و انچارج جموں کشمیر منوج یادو بھی موجود رہے۔ کنونشن میں صدر و مہمان خصوصی کے ہمراہ کانگریس کے کارگزار صدر جموں و کشمیر رمن بھلہ سمیت کئی سینئر رہنما خطہ چناب کے کانگریس و یوتھ کانگریس کارکنان نے بھی شرکت کی۔INC State President Vikar Rasool Wani addressing party workers convention at Batote
Vikar Rasool Wani On Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد بی جے پی کے اشاروں پر کام کررہے ہیں، وقار رسول - وقار رسول کا پارٹی کارکنان میں خطاب
وقار رسول وانی نے اپنے بیان میں غلام نبی آزاد سمیت دیگر پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشاروں پر جموں وکشمیر میں سیاست کر رہی ہیں لیکن عوام کے سامنے تمام باتیں واضح ہوچکی ہیں، اسلئے عوام بھی آنے والے دنوں میں انہیں جواب دینے کیلئے تیار ہے۔Vikar Rasool Wani On Ghulam Nabi Azad
مزید پڑھیں:۔Cong Prez on GN Azad آزاد نے بی جے پی کے دم پر پارٹی قائم کی، وقار رسول
پروگرام میں کانگریس پارٹی کو زمینی سطح سے جوڑنے اور راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا کے مقصد کو گھر گھر تک پہنچانے کا اعادہ کیا گیا۔ اس دوران تمام رہنماوں نے اپنے خطاب میں موجودہ بی جے پی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ روزگار اور مہنگائی سمیت کئی مسائل پر بی جے پی مکمل ناکام ہوئی ہے۔ وہیں وقار رسول وانی نے اپنے بیان میں غلام نبی آزاد سمیت دیگر پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشاروں پر جموں وکشمیر میں سیاست کر رہی ہیں لیکن عوام کے سامنے تمام باتیں واضح ہوچکی ہیں، اسلئے عوام بھی آنے والے دنوں میں انہیں جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی اسٹیٹس کا درجہ خطہ چناب کی عوام کو بھی ملنا چاہیے کیونکہ پورے علاقے کی جغرافیائی حیثیت پہاڑی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آر بی اے اور گجر بکروال کی ریزرویشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بغیر پہاڑی اسٹیٹس دیا جائے۔