ریاست اترپردیش کے جل شکتی محکمے کے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے نئی دہلی کے اوکھلا جامعہ نگر کی کینال کالونی میں کل 702.47 لاکھ روپے کے بحالی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر کھیت تک پانی پہنچانے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے اور چار سال کے دوران 22 لاکھ ہیکٹر اراضی کو سیراب کرکے ترقی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اترپردیش زیادہ کھیتوں کو سیراب کرنے والی ریاست بن گئی ہے۔ Inauguration Projects Worth Rs. 702.47 Lakh
کینال کالونی اوکھلا میں منعقدہ تقریب میں جل شکتی محکمہ کے وزیر ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے کل 702.47 لاکھ روپے کی لاگت کے بحالی کے پروجیکٹوں
(revitalization projects) یا (Rehabilitation Projects) کا افتتاح کیا۔
ان پروجیکٹس میں کینال کالونی میں واقع والمیکی فیلڈ ہاسٹل کی بحالی پروجیکٹ پر 210.21 لاکھ روپے، گیسٹ ہاؤس میں واقع جھیل کی بحالی کے پروجیکٹ اور بہت ہی خاص زمرے کے گیسٹ ہاؤس کی بحالی کے پروجیکٹ جس کی لاگت 361.08 لاکھ روپے اور دہلی علاقہ کے تحت اوکھلا بیراج کے اپ اسٹریم میں یمنا دریا پر دائیں ایفلکس باندھ کے کنارے کینال کالونی اوکھلا سے کالندی کنج پارک تک آر سی سی دیوار کی تعمیر کے کام کے پروجیکٹ لاگت 131.18 روپے شامل ہیں۔
واضع رہے کہ اس کینال کالونی کے ایک طرف ابوالفضل اور دوسری جانب اوکھلا ہیڈ اور بٹلہ ہاؤس مرادی روڈ سے گھیری ہوئی ہے جہاں عید الضحیٰ کے موقع پر بکرا منڈی لگتی ہے جبکہ اس کے پیچھے میں یمنا ندی ہے۔ کالونی کے چاروں طرف سے مضبوط باؤنڈری ہے۔ اس طرح دہلی کے درمیان میں یہ کالونی اترپردیس کی ملکیت ہے لیکن تینوں طرف مسلم آبادی ہے۔