علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اجمل خان طبیہ کالج کے دواخانہ طبیہ کالج میں رجسٹرار محمد عمران نے کوالٹی کنٹرول لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ روایتی ادویاتی مواد اور مصنوعات کی ضرورت مسلسل بڑھ رہی ہے، اس لیے یہ لازمی ہے کہ ہم یونانی ادویات کے معیار کو مزید بلند کریں اور روایتی ادویات کے معیار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے دواخانہ طبیہ کالج میں مینوفیکچرنگ کی سہولیات کا معائنہ کیا اور نئی تکنیکوں کو یونانی ادویات کے کوالٹی کنٹرول ٹول کے طور پر استعمال کرنے کے سلسلہ میں اپنے خیالات پیش کئے۔ Quality Control Lab in Dawakhana Tibbiya College AMU
Quality Control Lab Inaugrated in AMU اے ایم یو کے دواخانہ طبیہ کالج میں جدید ترین کوالٹی کنٹرول لیب کا افتتاح - کوالٹی کنٹرول لیب کا افتتاح
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دواخانہ طبیہ کالج میں ایک جدید ترین کوالٹی کنٹرول لیب کا افتتاح عمل میں آیا، جہاں یونانی ادویات کو کوالٹی کنٹرول کی جدید ترین تکنیکوں اور تجزیاتی معائنہ و معیارات کے ساتھ تیار کیا جائے گا۔ Quality Control Lab Inaugrated in AMU
رجسٹرار نے یونانی ادویات کو مزید مقبول بنانے کے سلسلہ میں مشورے دئے۔ پروفیسر سلمی احمد (ممبر انچارج، دواخانہ طبیہ کالج) نے کہا ہم اس کوالٹی کنٹرول لیب کو یونانی ادویات کی افادیت و معیار کو بڑھانے کیلئے ایک مکمل تحقیقی مرکز کے طور پر فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ توفیق احمد (کارگزار جنرل منیجر، دواخانہ طبیہ کالج)، اسٹنٹ مینیجر محمد شارق اعظم اور حکیم عبد اللہ اس موقع پر موجودر ہے۔ واضح رہے ریاست اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا اجمل خان طبیہ کالج ملک کا واحد ایسا ادارہ ہے، جس کا نام حکیم اجمل خاں کے نام سے منسوب ہے، جس کا قیام 1927 میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: اے ایم یو میں دواخانہ طبیہ کالج کی تاریخ اور مینوفیکچرنگ یونٹ