اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نویڈا میں ڈرائی ٹیک ہوم راشن تقسیم منصوبہ کا افتتاح

ضلع گوتم بدھ نگر میں ڈرائی ٹیک ہوم راشن تقسیم منصوبہ کا افتتاح کیا گیاجس کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ڈویلپمنٹ بلاک بسرکھ کے آنگن واڑی سنٹر دوئیی کے مستحقین کو گندم ، چاول اور دالیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر انور شیخ ، ڈسٹرکٹ ففلمنٹ آفیسر چمن لال شرما ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر پونم تیواری ، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر نیہا سنگھ اور آنگن واڑی کارکنوں کی خواتین اور سیلف ہیلپ گروپس نے شرکت کی۔

نویڈا میں ڈرائی ٹیک ہوم راشن تقسیم منصوبہ کا افتتاح
نویڈا میں ڈرائی ٹیک ہوم راشن تقسیم منصوبہ کا افتتاح

By

Published : Nov 11, 2020, 5:17 PM IST

ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر پونم تیواری نے کہا کہ امدادی گروپوں کی خواتین خشک راشن تقسیم کریں گی جس میں چھ ماہ سے تین سال کی عمر کے بچے کو، ایک کلو چاول ، 1.5 کلو گندم ، 750 گرام دالیں،400 گرام اسکیمڈ دودھ اور 450 گرام دیسی گھی ہر تیسرے مہینے میں تقسیم کیا جائے گا۔ ابھی تک ، نمکین اور میٹھی دلیہ کے علاوہ آنگن واڑی مراکز میں لڈو اور پنجیری تقسیم کی جاتی رہی ہیں۔

نویڈا میں ڈرائی ٹیک ہوم راشن تقسیم منصوبہ کا افتتاح

ایک کلو چاول ، 1.5 کلو گندم اور 400 گرام سکیمڈ دودھ پاؤڈر اور 450 گرام گھی ہر تیسرے ماہ میں تین سے چھ سال کی عمر کے بچوں کو دیا جائے گا۔ اسی طرح ، ایک کلو چاول ، دو کلو گندم ، دالیں 750 گرام اور 750 گرام سکیمڈ دودھ پاؤڈر اور 450 گرام دیسی گھی حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور اسکول نہ جانے والی نو عمر لڑکیوں کو (11 سال سے 14 سال تک) دیئے جائیں گے۔

جن بچوں کو انتہائی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے ان کو ہر تیسرے مہینے میں 1.5 کلو چاول ، 2.5 کلو گندم ، 500 گرام دالیں ، اور 900 گرام دیسی گھی اور 750 گرام اسکیمڈ دودھ پاؤڈر دیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں دالیں ، چاول اور گندم تقسیم کئے جائیں گے اور شہری علاقوں میں گندم اور چاول تقسیم کیے جائیں گے۔ باقی اشیاء اگلے ماہ سے تقسیم کیے جائیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details