بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مدرسہ طوبیٰ انسٹی ٹیوٹ آف مورل ایجوکیشن لمبے وقت سے مسلم طلباء کے لیے دینی اور عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ مدرسہ بھوپال کے باغ سیونیا علاقے کی مسجد وصیلہ میں چلایا جا رہا ہے، جہاں پر طالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس مدرسے سے نکلنے والا بچہ ایک اچھا عالم دین بننے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر، انجینئر، وکیل اور دیگر بہترین عصری تعلیم اپنا سکے۔ اس مدرسہ میں جہاں طلبات قرآن پاک کا درس حاصل کرتے ہیں تو وہی انہیں جدید تعلیم کے تحت انگلش، ہندی، ریاضی اور دیگر نصاب کے سبجیکٹ باقاعدہ اسمارٹ گلاسز میں بہترین اساتذہ کی نگرانی میں پڑھایا جا رہا ہے۔ وہیں ان طالبات کے لیے مدرسے میں ذمہ داروں کے ذریعے ان کے رہائش اور کھانے سمیت دیگر سہولیات کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔
مدرسہ طوبیٰ انسٹی ٹیوٹ آف مارل ایجوکیشن کے ذریعے مدرسے میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے ذمہ دار حسن مرکزی میں بتایا کہ ہمارے مدرسے کے طلباء کے لئے ہم نے 20 کمپیوٹروں پر مشتمل ایک لیب تیار کی ہے، جس میں ہم ہمارے مدرسے کے طلباء کو کمپیوٹر کی ابتدائی معلومات جس میں ایکسیل، ایم ایس آفیس، گرافکس اور اینیمیشن کی تعلیم دی جائےگی۔ کیوں کہ جس طرح سے دنیا بڑی تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس طرف رجوع ہو رہی ہے، یہ ضروری ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہمارے مدرسے کی طالبات ان سب میں آگے رہیں اور مزید کامیابی حاصل کریں۔