اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cleanliness Drive At Bidar 'صحت مند معاشرے کی تعمیر صفائی سے کی جا سکتی ہے' - صفائی بیداری پروگرام کا افتتاح

شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ وہ منشیات کے منفی اثرات سے آگاہی جیسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ صفائی ایک عظیم سماجی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام صفائی کو برقرار رکھتے ہوئے سوچھ بھارت کی تعمیر میں حصہ ضرور لیں۔Cleanliness Drive At Bidar

'صحت مند معاشرے کی تعمیر صفائی سے کی جا سکتی ہے
'صحت مند معاشرے کی تعمیر صفائی سے کی جا سکتی ہے

By

Published : Sep 25, 2022, 1:21 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کے شاہ پور گیٹ کے قریب شاہین پی یو سائنس کالج میں دیہی ترقیات و پنچایت راج محکمہ، ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت، کنڑ ساہتیہ پریشد ضلع یونٹ اور سوچھتے یہ سیوا آندولن کے اشتراک سے منعقدہ صفائی بیداری پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے کے ڈپٹی سکریٹری ایس سی مہیش نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ صرف صفائی کے ذریعے ہی تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ Inauguration of cleanliness awareness program in Bidar

انہوں نے کہا کہ صفائی بہت سی بیماریوں کا علاج ہے، اس لئے عوام کو اپنے گھروں اور اطراف و اکناف کی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گھر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے ماحول بھی شفاف ہوگا۔ عوام میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کے لیے 2 اکتوبر تک سوچھتا سیوا ابھیان شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ابھیان کا مقصد عوام میں صاف صفائی کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔

مہم کے ذریعہ عوام کے درمیان اپنے گھر کی صفائی، گاؤں اور شہر کی صفائی، کچرے کو مناسب جگہ رکھنے، خشک فضلہ کو الگ کرنا اور پلاسٹک کے استعمال کے منفی اثرات سمیت مختلف امور پر آگاہی پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام تنظیموں اور عوام سے اس مہم میں تعاون کی اپیل کی۔ یہ بات قابل ستائش ہے کہ شاہین کالج میں طلباء کو صفائی کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے طلباء اپنے پیسوں سے صفائی کی کٹس خرید کر عوامی مقامات پر صفائی کا کام انجام دیتے ہیں۔ شاہین کالج کے طلباء تعلیم کے ساتھ سماجی ذمہ داری بھی بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Cleanliness Drive at Sindh Bank گاندربل میں نالہ سندھ کے کناروں پر صفائی مہم

شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ وہ منشیات کے منفی اثرات سے آگاہی جیسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ صفائی ایک عظیم سماجی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام صفائی کو برقرار رکھتے ہوئے سوچھ بھارت کی تعمیر میں حصہ ضرور لیں۔ اس پروگرام میں ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری وجئے کمار مڈے، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے ایگزیکٹو انجینئر تکارام تیاگی، سوچھ بھارت مشن کے ضلع کنسلٹنٹ گرو پرساد پاٹل موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details