جموں و کشمیر میں کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ہر ضلع میں بچوں کے لئے آکسیجن اور وینٹی لیٹروں سے لیس 750 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے جن میں جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں 650 جبکہ ڈی آر ڈی او کے دو ہسپتالوں میں پہلے سے 100 بستر موجود ہیں۔
جموں کشمیر میں بنائی گئی اعلیٰ سطح کووڈ مشاورتی کمیٹی کے ممبران کے مطابق کوروناوائرس کی تیسری لہر سے صرف کووڈ 19 کے رہمنا خطوط پر عمل پیرا رہتے اور سماجی تقریبات سے پرہیز سے ہی بچا جاسکتا ہے۔
کمیٹی کے رکن اور جی ایم سی سرینگر کے امراض اطفال کے سربراہ ڈاکٹر مظفر جان نے کہا کہ ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کی خاطر ہر ضلع میں بچوں کے لیے 32 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کئے جارہے ہیں جن میں 12 آئی سی یو بستر بھی شامل ہیں، جوکہ وینٹی لیٹر اور آکسیجن سپلائی سے لیس ہونگے۔