اترپردیش کے ضلع علی گڑھ، امروہہ، اجودھیا، باغپت، بلیا، بلرام پور، باندہ، بستی، بہرائچ، بھدوہی، بجنور، چندولی، چترکوٹ، دیوریا، ایٹہ، فتح پور، غازی پور، گونڈہ، ہمیر پور، ہاپڑ، ہاتھرس، کاس گنج، کوشامبی، للت پور، مہوبہ، مظفر نگر، پیلی بھیت، رام پور، شاملی، سدھارتھ نگر اور سون بھدر میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 2 لاکھ 17 ہزار 546 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 07 کروڑ 40 لاکھ 38 ہزار 991 کووڈ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
اس تعلق سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ 'ویکسینیشن کورونا انفیکشن کے خلاف ایک اہم کوچ ہے۔ انہوں نے کووڈ ویکسینیشن کا کام پوری سرگرمی کے ساتھ کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں کووڈ ویکسینیشن کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا ویکسین کی 08 کروڑ 24 لاکھ 78 ہزار 764 ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔ یہ کسی بھی ریاست میں کئے جانے والے سب سے زیادہ ویکسینیشن ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'فیروز آباد، متھرا، آگرہ اور کانپور شہر سمیت سبھی اضلاع میں ڈینگو و دیگر وائرل بیماریوں کے کنٹرول کے لیے سبھی ضروری انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کانپور شہر میں کیمپ لگائے۔ اسپتالوں میں اضافی بستروں، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف، ادویات، ٹیسٹنگ آلات وغیرہ کے انتظامات کیے جائیں۔