سپریم کورٹ میں آج بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی، پیگاسس جاسوسی معاملہ اور پنجاب میں وزیراعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی معاملہ سے متعلق سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس اجے رستوگی اور وکرم ناتھ کی بنچ جنوری میں پنجاب میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی میں مبینہ کوتاہی کی جانچ کا حکم کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ CJI Ramana To Hear Crucial Cases A Day Before His Retirement
عدالت عظمیٰ نے رضاکارانہ تنظیم (این جی او) ’لائرز وائس‘ کی مفاد عام کی عرضی پر کسی بھی انسانی غلطی، لاپرواہی یا کسی جان بوجھ کر کوتاہی سے بچنے کے لیے سابق جج جسٹس اندو ملہوترا کو ایک تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ جسٹس رمنا کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے 11 قصورواروں کو گجرات حکومت کی طرف سے دی گئی چھوٹ کو منسوخ کرنے پر غور کرنے کی ہدایت دینے کی فریاد سے متعلق عرضیوں پر بھی غور کرے گی۔