اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلوامہ: 90 کی دہائی میں مائیگریشن کرنے والے پنڈت خاندان کی گھر واپسی

90 کی دہائی میں یہاں سے مائیگریشن کرنے والے خاندان کو آج ان کا 30 سال پرانا گھر سونپ دیا گیا ہے۔ اس خاندان نے گرچہ 90 کی دہائی میں یہاں سے ہجرت کی تھی اور ملک کی دوسری ریاستوں میں رہنے لگے تھے لیکن وادی سے لگاؤ نے انہیں واپس آنے پر مجبور کردیا۔

By

Published : Oct 2, 2021, 2:46 PM IST

migrant Pandit family
مائیگریشن کرنے والے پنڈت خاندان کی گھر واپسی

وادی کشمیر میں 90 کی دہائی میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے یہاں کے کچھ مقامی پنڈت خاندانوں نے وادی سے ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنڈتوں نے اپنا گھر بار اور زمین جائیداد چھوڑ کر یہاں سے ہجرت کی تھی۔ تاہم کچھ پنڈتوں نے یہاں سے ہجرت کرنے کے بجائے حالات سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہجرت کرنے والے پنڈت ملک کی مختلف ریاستوں میں جاکر آباد تو ہوئے لیکن وادی سے لگاؤ نے انہیں واپس آنے پر مجبور کر دیا۔ اس کے لیے انتظامیہ بھی ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہوگئی ہے۔ یہاں کے مسلمان بھی چاہتے ہیں کہ مائیگرنٹ پنڈتوں کی گھر واپسی ہو تاکہ کہ ہندو مسلم بھائی چارے کو زندہ رکھا جائے اور یہ ایک مثال بنے۔

وہیں، 90 کی دہائی میں یہاں سے مائیگریشن کرنے والے خاندان کو ان کا 30 سال پرانا گھر سونپ دیا گیا۔ اس خاندان نے گرچہ 90 کی دہائی میں یہاں سے ہجرت کی تھی اور ملک کی دوسری ریاستوں میں رہنے لگے تھے لیکن وادی لگاؤ نے انہیں واپس آنے پر مجبور کردیا۔

اس سلسلے میں اشوک کمار رینہ نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ہم نے یہاں سے مائیگریشن کی، جس کے بعد ہم ملک کی دوسری ریاستوں میں رہنے لگے تھے لیکن اب ہم واپس آنا چاہتے ہیں اور حکومت بھی چاہتی ہے کہ ہم اپنے گھروں کو لوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس میں رہنے والے پنڈتوں نے ہمارے مکان پر قبضہ جمایا تھا۔ اس کے لیے ہم نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے رجوع کرکے اپنا مکان خالی کروایا۔ اس کے لیے انہوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مائیگریشن کرنے والے پنڈت خاندان کی گھر واپسی

مزید پڑھیں:۔کولگام: کشمیری پنڈت نے مقامی افراد پر زمین ہڑپنے کا لگایا الزام

اس سلسلے میں تحصیلدار پلوامہ طاہر ملک نے کہا کہ پنڈت خاندان نے شکایت کی تھی کہ کچھ لوگ ان کے گھر پر تقریباً 30 سال سے قبضہ کر کے بیٹھے ہیں۔ اس کے بعد انتظامیہ نے کاروائی کرکے ان کا مکان خالی کروایا اور ان کے سپرد کیا۔
وہیں، دوسری جانب ان کے پڑوس میں رہنے والے پنڈت نے کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا گھر ہماری وجہ سے محفوظ ہے۔
مائیگریشن کرنے والے پنڈت خاندان کی گھر واپسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details