اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India reports 30,757 Covid19 infections in past 24 hours: بھارت میں کورونا کے 30,757 نئے کیسس درج

وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو جانکاری دی ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30 ہزار سے زائد معاملے درج کیے گئے جبکہ 541 لوگوں کی موت ہوئی ہے Corona deaths in India in the last 24 hours۔

By

Published : Feb 17, 2022, 11:46 AM IST

بھارت میں کورونا کے 30,757 نئے کیسس درج
بھارت میں کورونا کے 30,757 نئے کیسس درج

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30,757 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ 541 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ یہ جانکاری جمعرات کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے دی ہے Latest Report Corona Virus in India۔


وہیں ملک میں کورونا وائرس کے 3,32,918, فعال معاملے ہیں۔ یومیہ مثبت کی شرح 2.61 فیصد رہی جبکہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 3.04 فیصد ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67,538 صحت یاب ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طرح ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,19,10,984 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے 11,79,705 ٹیسٹوں کے ساتھ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان نے اب تک 75,55,32,460 مجموعی ٹیسٹ کئے ہیں Corona deaths in India in the last 24 hours۔

ملک میں ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 174.24 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:

مرکزی حکومت نے بدھ کے روز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ وہ COVID-19 کی اضافی پابندیوں کا جائزہ لیں اور ان میں ترمیم کریں یا انہیں ختم کریں کیونکہ ملک میں وبائی بیماری مسلسل نیچے کی جانب رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details