اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کے 2.73 لاکھ نئے کیسز - ھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 273810 نئے کیسز

ملک میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 273810 نئے کیسز کے بعد مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 15061919 ہوگئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2.73 لاکھ نئے کیسز
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2.73 لاکھ نئے کیسز

By

Published : Apr 19, 2021, 10:20 AM IST

Updated : Apr 19, 2021, 3:23 PM IST

دوسری طرف ریاست میزورم میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جس کے بعد میزورم میں کورونا کیسز کی کل تعداد 4،904 ہو گئی ہے، جن میں 383 فعال کیسز ہیں۔ اس میں سے کورونا کے 4،509 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ کورونا سے 12 اموات ہوئیں ہیں۔

وہیں، جے ڈی یو کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر میوالال چودھری کا کورونا کی وجہ سے پٹنہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے درمیان کورونا کرفیو نافذ کیا ہے۔

اس دوران پولیس اہلکار گاڑیوں کی جانچ کررہے ہیں۔ تو وہیں بھوپال میں کورونا کرفیو کو 26 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ملک میں کل 123852566 لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ لگایا گیا۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 273810 نئے کیسز کے بعد مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 15061919 ہوگئی ہے۔

تو وہیں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 1619 سے نئی اموات درج کی گئی ہے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 178769 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 1929329 ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 12953821 ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2021, 3:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details