مہاراشٹر کی برسر اقتدار اتحاد پارٹنر کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین ، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سنیکت کسان مورچہ کی بھارت بند کال کی حمایت کی ہے۔
ممبئی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک جگتاپ عرف بھائی جگتاپ نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کے شہریوں سے جھوٹے وعدے کیے ہیں اور آمرانہ انداز میں کام کررہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرکز نے زرعی مخالف تین قوانین لے کر آیا ہے اور اس کے علاوہ بینکوں، ہوائی اڈوں اور بندرگاہیں صنعت کاروں کو فروخت کررہی ہے۔