یونین ٹریٹری لداخ کے لہیہ ضلع میں 25 طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے 15نومبر سے سبھی اسکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'لداخ کے لہیہ ضلع میں قائم چلڈرن اسکول میں گزشتہ روز ٹیسٹ کے دوران 25 طلبہ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جبکہ اسی اسکول میں 7نومبر کے روز 20 طلبہ کی رپورٹ پازٹیو آئی تھی'۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ لہیہ شری کانت بالا صاحب نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 15 نومبر سے سبھی اسکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں، تاہم اس کا اطلاق بورڈ امتحانات پر نہیں ہوگا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات مقررہ تاریخوں پر ہی لیے جائیں گے، جس دوران کورونا رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔