کیرالہ میں کورونا وائرس کے کیسز سے بتدریج راحت ملنے لگی ہے اور آج ایکٹیو کیسز کم ہوکر 1.73 لاکھ رہ گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،653 نئے کیسزدرج کئے گئے تھے۔
متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45،08،466 ہوگئی اور 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23،591 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کورونا سے مزید 26،711 لوگ صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43،10،674 ہوگئی۔