اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوا میں بحریہ کو پرچم کشائی کرنے سے روکا گیا

گوا کے ساؤ جے سنٹو پر بحریہ کی فوج کو ’’آزادی کا امرت مہتسو‘‘ کے تحت پرچم کشائی کرنی تھی، جسے وہاں کے مقامی لوگوں نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔

By

Published : Aug 14, 2021, 4:47 AM IST

Updated : Aug 14, 2021, 8:33 AM IST

In Goa, the navy was prevented from hoisting the flag
Indain flag

گوا میں بحریہ کی فوج کو ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے تحت پرچم کشائی کرنے سے روک دیا گیا جس کے بعد پروگرام کو ملتوی کرنا پڑا ہے۔

دراصل گوا کے ساؤ جیے سنٹو پر بحریہ نے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے تحت پرچم کشائی اور جشن منانے کے لئے ایک پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس جزیرے پر رہنے والے لوگوں نے پرچم کشائی اور جشن منانے پر اعتراض کیا۔ اس کے بعد بحری شعبے کے افسران نے جمعہ کو وہاں پروگرام منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گوا میں بحریہ کی فوج کو پرچم کشائی کرنے سے روکا گیا

مزید پڑھیں: وہیکل اسکریپنگ پالیسی خود انحصار بھارت کی سمت میں بڑا قدم: مودی

سوشل میڈیا پر گوا کے جیے سنٹو جزیرے پر پرچم کشائی کے تعلق سے لوگوں نے اعتراضات کیے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں پرچم کشائی کی جانی چاہیے، اس پر کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں ہے۔

Last Updated : Aug 14, 2021, 8:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details