اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Imtiaz Jalil Reacted To Molestation Of Woman اے سی پی کو معطل نہیں کیا گیا تو جمعہ کو شہر بند منایا جائے گا، سید امتیاز جلیل - رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل

ایم آئی ایم پارٹی کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے ذریعہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ Molestation of woman by acp in Aurangabad

اے سی پی کو معطل نہیں کیا گیا تو جمعہ کو شہر بند منایا جائے گا، سید امتیاز جلیل
اے سی پی کو معطل نہیں کیا گیا تو جمعہ کو شہر بند منایا جائے گا، سید امتیاز جلیل

By

Published : Jan 18, 2023, 2:12 PM IST

رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کا ردعمل

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں گزشتہ دو روز قبل اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور کچھ لوگوں کی پٹائی کی، جس کا ویڈیو سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا تھا۔ اب عوام میں اے سی پی کو لیکر غصہ دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ریاست کے ڈی جی سے بات کی اور انہیں کہا کہ اے سی پی پر سخت کارروائی نہیں کی گئی تو جمعہ کے دن اورنگ آباد شہر میں بند منایا جائیگا اور پولیس کمشنر دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد اسٹنٹ کمشنر آف کرائم برانچ پولیس وشال دھومے کو معطل نہیں کیا گیا تو جمعہ کو شہر میں بند منایا جائے گا اور شہری پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے ناریل باغ میں پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور تفصیلی بات چیت کی۔ جہاں متاثرہ نے اپنا درد بیان کیا۔

آپ کو بتادیں کہ اے سی پی پر ایک گھریلو خاتون کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں غصّہ پایا جارہا ہے اور یہ سوال کیا جارہا ہے کہ حکومت اور پولیس انتطامیہ اے سی پی کو اب تک معطل کیوں نہیں کر رہی ہے۔ لوگ یہ بھی سوال کر رہے ہیں کہ اتنے سنگین جرم کے ارتکاب کے باوجود اسکو ضمانت کیسے مل سکتی ہے؟ ایم پی امتیاز جلیل نے ڈی جی پی رجنیش سیٹھ سے بات کی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ اِس طرح کے افسر کو سخت سزا دی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈی جی کو بتایا کہ اگر پولیس فورس کا نام بدنام کرنے والے افسر کو بدھ تک معطل نہیں کیا گیا تو تمام سیاسی اور سماجی تنظیمیں اور شہریان مل کر جمعہ کو شہر میں بند منائیں گے اور شہر کے کرانتی چوک سے پولیس کمشنر آفس تک مارچ کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔میرٹھ۔: خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک شخص گرفتار


انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور عزت بھی کرتے ہیں لیکن اگر اس طرح کا واقعہ کوئی عام شہری کرتا تو عدالت اس سے پولیس کسٹڈی میں بھیجتی لیکن سرکاری افسر ہونے کے بعد عدالت نے اسے ضمانت دے دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلی اور نائب وزیر اعلی پر نکتہ چینی کہا کہ آپ ریاست میں حکومت کر رہے ہیں لیکن آپ کی حکومت کے دوران کچھ پولیس افسر اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں، جن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details