اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Imran Khan On India: عمران خان نے بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کی

عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ کواڈ کا حصہ ہونے کے باوجود بھارت نے امریکا کے دباؤ کے باوجود اپنے عوام کو ریلیف دینے کے لیے روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدا۔ یہی ہماری حکومت ایک آزاد خارجہ پالیسی کی مدد سے حاصل کرنے کے لیے کوشاں تھی۔ Imran Khan tweets on india

عمران خان نے بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کی
عمران خان نے بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کی

By

Published : May 22, 2022, 10:41 AM IST

اسلام آباد، پاکستان: پڑوسی ملک پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے امریکی دباؤ کے باوجود روس سے سبسڈی والا تیل خریدنے پر بھارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایک آزاد خارجہ پالیسی کی مدد سے اسے حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بغیر سر کے مرغی کی طرح چل رہی ہے۔ Imran Khan praised Indian foreign policy

عمران خان کا ردعمل بھارتی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ کواڈ کا حصہ ہونے کے باوجود بھارت نے امریکا کے دباؤ کے باوجود اپنے عوام کو ریلیف دینے کے لیے روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدا۔ یہی ہماری حکومت ایک آزاد خارجہ پالیسی کی مدد سے حاصل کرنے کے لیے کوشاں تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسی طرح کی کارروائی کرنا چاہتی تھی لیکن میر جعفر اور میر صادق اقتدار کی تبدیلی کے لیے بیرونی دباؤ کے سامنے جھک گئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری حکومت کے لیے پاکستان کا مفاد سب سے اہم تھا، لیکن بدقسمتی سے مقامی میر جعفرز اور میر صادق اقتدار کی تبدیلی کے لیے بیرونی دباؤ کے سامنے جھک گئے اور وہ اب معیشت میں بغیر سر کے مرغی کی طرح ہیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details