اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی ہے۔ لاہور میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ویڈیو بھی چلائی۔یہ ویڈیو سلوواکیہ میں منعقدہ براٹیسلوا فورم کی ہے۔ اس کے ساتھ خان نے روس سے سستا تیل خریدنے پر امریکی دباؤ کے سامنے مضبوطی سے کھڑے ہونے پر جے شنکر کی تعریف کی۔ Imran khan on India Foreign Policy
عمران خان نے لاہور ریلی میں کہا کہ 'بھارت جس نے پاکستان کے ساتھ آزادی حاصل کی اور وہ اپنی خارجہ پالیسی اپنے عوام کی ضروریات کے مطابق بنا سکتا ہے تو پھر پاکستان اپنی عوام کے مطابق خارجہ پالیسی کیوں نہیں بنا سکتا۔' پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا، 'امریکہ نے بھارت سے کہا کہ وہ روس سے تیل نہ خریدے۔بھارت امریکہ کا اسٹریٹجک اتحادی ہے، پاکستان نہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ بھارت کے وزیر خارجہ نے کیا کہا جب امریکہ نے ان سے روسی تیل نہ خریدنے کو کہا۔ اس کے بعد عمران خان نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ویڈیو چلائی۔