اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں انتظامات کو مزید بہتر کیا ہے۔ اس سلسلے میں خُدّام خواجہ کی انجمن نے مثبت اقدامات کئے ہیں، جس کے بعد اب زائرین اور خادموں کو درگاہ میں حاضری دینے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔ خواجہ کے آستانہ شریف میں زائرین کو حاضری کے لیے اب سوالی گیٹ سے خادم کے ساتھ داخل ہونے دیا جائے گا اور اسی طرح انہیں پائنتی گیٹ سے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔Arrangements of the Dargah of Ajmer
Khwaja Moinuddin Chishti Dargah اجمیر کی درگاہ کے انتظامات میں بہتری - خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ
خادموں کی انجمن سید زادگان کے زیر اہتمام انتظامات کو بہتر بنانے کا کام انجام دیا جا رہا ہے اور عام زائرین کے لیے بھی احاطہ نور کی طرف سے آستانہ شریف میں زیارت کے لیے داخل ہونے کے لئے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔Arrangements of the Dargah of Ajmer
مزید پڑھیں:۔Sonia Gandhi Offers Chadar at Ajmer Sharif: اجمیر درگاہ میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی چادر پیش کی گئی
خادموں کی انجمن سید زادگان کے زیر اہتمام انتظامات کو بہتر بنانے کا کام انجام دیا جا رہا ہے اور عام زائرین کے لیے بھی احاطہ نور (الہدا) کی طرف سے آستانہ شریف میں زیارت کے لئے داخل ہونے کے لئے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ درگاہ آستانہ شریف میں بھی خادم خود اب بغیر مہمان کے کھڑے نہیں رہ سکیں گے اور نہ ہی کسی سے جبرا نذرآنہ کا مطالبہ کریں گے۔ خواجہ کے مزار مبارک پر زائرین کھڑے ہو کر سکون سے دعا مانگ سکیں گے، اس کے لئے خُدّام خود وقت کے مطابق خدمات انجام دیں گے۔