اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Om Birla On Germany ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں بھارت اور جرمنی کا اہم رول، برلا - لوک سبھا کے اسپیکر

لوک سبھا کے اسپیکر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ موجودہ جرمن حکومت نے بھارت کے ساتھ مشاورتی بات چیت شروع کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے لیے ایک قابل ستائش اقدام ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 31, 2023, 10:04 PM IST

نئی دہلی: جرمن پارلیمنٹ ( بنڈیسٹاگ ) کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے آج ملاقات کی جرمن ۔ انڈین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ رالف برنکاوس جرمن وفد کی قیادت کر رہے ہیں ملاقات کے دوران بھارت اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ اقدار اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔ سال 2021 میں ہند-جرمن سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال اور جرمنی-انڈیا پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے 50 سال مکمل ہونے کے تناظر میں برلا نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں جرمن اراکین پارلیمنٹ کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور جرمنی کے درمیان سال 2000 سے 'اسٹریٹجک پارٹنرشپ' ہے جسے 2011 سے حکومت کے سربراہوں کی سطح پر مشاورت کے ذریعے مزید مضبوط کیا گیا ہے۔

لوک سبھا کے اسپیکر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ موجودہ جرمن حکومت نے بھارت کے ساتھ مشاورتی بات چیت شروع کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے لیے ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ برلا نے جمہوری اقدار، اصول و ضوابط پر مبنی بین الاقوامی نظم، کثیر جہتی اداروں کی اصلاح کے سلسلے میں بھارت اور جرمنی کے نظریات کی ہم آہنگی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ ملک کی جمہوری وراثت کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت کی صدیوں پرانی وراثت ہے جس کی وجہ سے بھارت کو دنیا میں 'مدر آف ڈیموکریسی' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

'واسودھائیو کٹمبکم' کو بھارت کا ابدی پیغام بتاتے ہوئے برلا نے کہا کہ 'ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل (ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل)' کا موضوع G-20 اجلاس کا مرکزی موضوع ہوگا، جو اس سال منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال G-20 ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کا P-20 اجلاس بھی بھارت میں ہوگا۔ برلا نے P-20 کے رکن کی حیثیت سے جرمن پارلیمنٹ کے فعال تعاون کی امید ظاہر کی۔ دونوں پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ متحرک، تکثیری جمہوریت کے طور پر، بھارت اور جرمنی نئے اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جرمنی میں مقیم بھارتی تارکین وطن کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے برلا نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں، جرمنی بھارتی طلباء اور سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت اعلیٰ تعلیم کے خواہاں محققین کے لیے ایک ترجیحی مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آر آئیز نے سائنس اور تحقیق کے میدان میں قابلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جرمنی میں رہنے والے این آر آئیز مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details