مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دلی میں جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں یونین ٹریٹری کے ایل جی منوج سنہا اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ موجود تھے۔
وزیر داخلہ کا جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس
یہ اہم میٹنگ افغانستان میں طالبان کی حکومت سازی کے دور روز بعد منعقد کی گئی ہے، کیونکہ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے کشمیر کی صورتحال بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
وزیر داخلہ کی جموں وکشمیر سیکورٹی صورتحال پر اہم میٹنگ
مزید پڑھیں:افغانستان میں شرعی قانون نافذ کرنے کے بیان پر محبوبہ مفتی کا خلاصہ
وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال، اندرونی صورتحال، ایل او سی اور امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔