اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انیس جنوری تاریخ کے آئینے میں - اندرا گاندھی

بھارت اور عالمی تاریخ میں 19 جنوری کو رونما ہونے والے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

History
History

By

Published : Jan 19, 2021, 6:48 AM IST

  • سنہ 1597: میواڑ کے راجپوت راجا رانا پرتاپ سنگھ کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1668: شاہ لوئس چہاردہم اور شہنشاہ لیوپیلڈ اول نے اسپین کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔
  • سنہ 1839: برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے یمن کے شہر عدن پر فتح حاصل کی۔
  • سنہ 1905: بنگلہ ادیب دیویندر ناتھ ٹیگور نے آخری سانس لی۔
  • سنہ 1910: جرمنی اور بولیویا کا تجارتی اور دوستانہ معاہدہ ختم ہوا۔
  • سنہ 1920: الیگزنڈر ملرینڈ نے فرانس میں حکومت تشکیل دی۔
  • سنہ 1921: وسطی امریکہ کے ممالک کوسٹاریکا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس اور ال سلواڈور نے معاہدے پر دستخط کیے۔
  • سنہ 1927: برطانوی حکومت نے چین میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
  • سنہ 1938: جنرل موٹرز نے بڑے پیمانے پر ڈیزل انجن بنانے شروع کئے۔
  • سنہ 1941: برطانیہ نے افریقی ملک اریٹیریا کے خلاف جارحانہ رخ اختیار کیا۔
  • سنہ 1942: جاپان کی فوج نے برما پر حملہ کیا۔
  • سنہ 1949: کیریبین ملک کیوبا نے اسرائیل کو تسلیم کیا۔
  • سنہ 1956: سوڈان عرب لیگ کا نواں رکن بنا۔
  • سنہ 1966: اندرا گاندھی بھارت کی چوتھی وزیراعظم منتخب ہوئیں۔
  • سنہ 1981: امریکہ اور ایران کے مابین ایک معاہدے کے تحت 52 امریکی مغویوں کو رہا کیا گیا۔
  • سنہ 1990: اوشو کے نام سے مشہور رجنیش کا پونے میں انتقال ہوا۔
  • سنہ 1995: ہندی کے مشہور مصنف اپیندر ناتھ اشک کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 2007: عمان کے سلطان قابوس بن سعید بن تیمور ال سعید کو جواہر لال نہرو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
  • سنہ 2010: کنڑ فلموں کے مشہور اداکار کے ایس اشوتھ کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 2012: معروف موسیقار اور بھارتی و مغربی موسیقی کے استاد انتھونی گونزالوس کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 2013: اسکاٹ لینڈ کے شہر گلین کوئے میں برفانی تودے گرنے سے چار کوہ پیما کی موت ہوئی۔
  • سنہ 2013: ناسا کےکیوروسٹی روور کو مریخ پر کیلشیم کا ذخیرہ ملا۔
  • سنہ 2015: سیاسی مفکر اور مصنف رجنی کوٹھاری کا انتقال ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details