گوہاٹی: گوہاٹی یونیورسٹی کے حکام نے یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے منسلک کالجوں میں پڑھنے والے طلباء کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ یونیورسٹی کے حکام نے یونیورسٹی کے تحت کالجوں میں زیر تعلیم طالبات کے لیے ماہانہ چھٹی کا انتظام کیا ہے۔ یونیورسٹی حکام کے فیصلے سے یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے تحت کالجوں میں زیر تعلیم طالبات بہت خوش ہیں۔ غور طلب ہو کہ گوہاٹی یونیورسٹی کی طالبات ہی نہیں بلکہ اس سے منسلک کالجوں میں طالبات اس بات کی حقدار ہونگی کہ وہ ماہواری کے دوران چھٹی لے سکیں۔
واضح رہے کہ گوہاٹی یونیورسٹی کے رجسٹرار نے 9 نومبر کو وزارت تعلیم اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق ایک سرکلر جاری کیا تھا۔ اس حکم سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گوہاٹی یونیورسٹی کے تعلیمی شعبہ جات کے ساتھ ساتھ ملحقہ کالجوں کے لیے کم از کم کلاس حاضری میں خواتین طالبات کے لیے ماہواری کی چھٹی کے طور پر 2 فیصد کی چھوٹ کی اجازت دی۔ اس طرح سمسٹر امتحانات میں بیٹھنے کے لیے طالبات کی کم از کم کلاس حاضری 73 فیصد ہوگی۔ یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔