اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Importance of Taraweeh: رمضان المبارک میں نماز تراویح اور قرآن سننے کا اہتمام کریں - تراویح میں قرآن کریم سننے کا اہتمام کریں

دارالعلوم دیوبند کے مبلغ مولانا سید محمد راشد علی نے نماز تراویح کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کرتے کہا کہ' نماز تراویح سنت مؤکدہ ہے، مزید یہ کہ تراویح میں قرآن کریم سننے کا اہتمام کریں۔ Importance of Taraweeh

importance-of-taraweeh-in-the-holy-month-of-ramadan
رمضان المبارک میں نماز تراویح اور قرآن سننے کا اہتمام کریں

By

Published : Apr 2, 2022, 10:20 PM IST

بھارت سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور اتوار کے روز پہلا روزہ ہوگا۔ چاند نظر آنے کے بعد آج سے ہی مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا۔ نماز تراویح کے تعلق سے دارالعلوم دیوبند کے مبلغ مولانا راشد علی نے کہا کہ' تراویح کی نماز سنت مؤکدہ ہے اور تراویح میں قرآن کریم سننے کا اہتمام کریں۔' Importance of Taraweeh

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مولانا سید محمد راشد علی نے کہا کہ' ہمیں نماز تراویح میں قرآن کریم سننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں قرآن پاک پڑھنا اور سننا بڑی عبادت ہے۔ سال میں ایک مرتبہ رمضان المبارک میں ہی قرآن کریم سننے کا موقع ملتاہے اس لیے تراویح کا اہتمام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ' ہمیں ٹھہر ٹھہر قرآن سننا اور پڑھنا چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ' رمضان المبارک اور قرآن کا خاص رشتہ ہے، اسی ماہ مبارک میں قرآن کریم کو لوح محفوظ سے آسمانی دنیا میں نازل کیا گیا اور شب قدر جو ہزارں ماہ کی عبادت سے افضل ہے وہ بھی رمضان میں ہے۔ اس لیے ہمیں رمضان میں شب بیداری کرنی چاہیے اور قرآن کریم سننے اور پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details