اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت - اردو نیوز

بھارت اور عالمی تاریخ میں سات جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

image
image

By

Published : Jan 7, 2021, 6:43 AM IST

سنہ 1714۔ ہینری مل نے ٹائپ رائٹر کو پیٹنٹ کرایا۔

سنہ 1761۔ افغان حکمران احمد شاہ ابدالی نے پانی پت کی تیسری جنگ میں مراٹھوں کو شکست دی۔

سنہ 1797۔ اٹلی نے پہلی بار اپنے جدید پرچم کا استعمال کیا۔

سنہ 1789۔ امریکی عوام نے جارج واشنگٹن کو ملک کا پہلا صدر منتخب کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

سنہ 1839۔ فرانس نے لوئس ڈوئگرا کو فوٹو گرافی کے موجد کے طور پر تسلیم کیا۔

سنہ 1859۔ سپاہی بغاوت کیس میں مغل حکمران بہادر شاہ ظفر (دوم) کے خلاف مقدمہ شروع ہوا۔

سنہ 1890۔ ولیم بی۔ پروس کو فاؤنٹین قلم کی ایجاد کا پیٹنٹ حاصل ہوا۔

سنہ 1929۔ مدر ٹریسا نے کلکتہ پہنچ کر غریب اور بیمار لوگوں کے لیے طبی کام شروع کئے۔

سنہ 1947۔ مشہور مصنفہ شوبھا ڈے کی پیدائش۔

سنہ 1953۔ امریکی صدر ہیری ٹرومین نے ہائیڈروجن بم بنانے کا اعلان کیا۔

سنہ 1959۔ کیوبا میں فیڈل کاسترو کی نئی حکومت کو امریکہ نے تسلیم کیا۔

سنہ 1966۔ نامور فلم ہدایت کار بمل رائے کا انتقال۔

سنہ 1972۔ اسپین کے علاقے ایبیزا میں ہوائی جہاز کے حادثے میں عملے کے 6 افراد سمیت 108 مسافر ہلاک ہوگئے۔

سنہ 1980۔ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی بھاری اکثریت سے اقتدار میں واپسی۔

سنہ 1987۔ کپل دیو نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں۔

سنہ 1989۔ جاپان کے شہنشاہ ہیروہیتو کی وفات، اکیہیتو نئے شہنشاہ قرار دئے گئے ۔

سنہ 1999۔ امریکی صدر بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز۔

سنہ 2000۔ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہزاروں مسلمانوں نے مولوکاس جزیرے میں عیسائیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا۔

سنہ 2003۔ جاپان نے بھارت کو ترقیاتی کاموں کے لئے 90 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

سنہ 2008۔ اس وقت کی بھارت کی صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے ونود رائےکو بطور کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل حلف دلایا۔

سنہ 2009۔ آئی ٹی کمپنی ستیم کے چیئرمین راملنگم راجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سنہ 2015۔ پیرس میں چار مسلح افراد نے چارلی ہیبڈو میگزین کے دفتر پر حملہ کیا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

سنہ 2017۔ پرتگال کے سابق صدر ماریو سوریس کا انتقال۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details