اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افغانستان کی صورت حال کے اثرات بھارت پر زیادہ نہیں ہوں گے: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا بھارت پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرحدیں مضبوط ہیں اور دراندازی کنٹرول میں ہے۔ وہ گیتم یونیورسٹی حیدرآباد میں کوٹیلیا سکول آف پبلک پالیسی کے طلباء سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست میں شامل ہوں اور موروثی سیاست سے باہر نکل کر نئے لوگ شامل ہوں۔

Omar abdhullah
عمر عبداللہ

By

Published : Aug 17, 2021, 4:37 AM IST

Updated : Aug 17, 2021, 9:55 AM IST

عمر عبداللہ نے طلباء کے کئی سوالات کے جوابات دیئے۔ جب ایک طالب علم کے ذریعہ پوچھا گیا کہ اگر وہ موجودہ وزیر اعظم ہوتے تو وہ افغانستان کے مسئلے پر کیا رد عمل دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ وہ انسانیت کے نقطہ نظر سے کام کریں گے اور زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو پناہ دیں گے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر مسائل بھی پاک بھارت تنازعہ سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی معجزہ نہیں ہوتا دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکتا۔

عمر عبداللہ

یہ بھی پڑھیں:

امریکی صدر جو بائیڈن کا قوم سے خطاب

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 بھارت اور جموں و کشمیر کے درمیان آئینی پُل ہے۔ عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بحث کے لیے پہل کرنی چاہیے۔ شمال مشرق کی ریاستوں نے واضح کر دیا ہے کہ علاقائی جماعتوں سے وزیر اعظم بننا مشکل ہو گا۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 9:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details