ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں منشیات کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے ایک خبر شائع کی تھی، جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی کے چھوٹا سونا پور علاقے میں چھاپے ماری کی۔ پولیس کی چھاپے ماری سے منشیات کا کاروبار کرنے والوں میں تہلکہ مچ گیا۔ کارروائی کے دوران کئی نے راہ فرار اختیار کر لی۔ بتا دیں کہ اس علاقے میں کئی خود ساختہ تنظیموں کے سربراہ پوری ممبئی میں نشے کو ختم کرنے کی مہم کے نام پر بانگدار دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ خود کے علاقے میں پھیلے منشیات کے اس کاروبار پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔
اس سے پہلے ہم نے ایک منشیات فروش کے ساتھ کچھ فوٹو دکھائی تھی، اینٹی نارکوٹک سیل نے اس منشیات فروش کی بھی شناخت کر لی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس سیل کی مانیں تو اس شخص کا نام اسلم لاکھا ہے، جو ممبئی کے ماہم علاقے کا رہنے والا ہے اور یہ بھی منشیات مخالف مہم والی تنظیم کا کارکن ہے۔ ہم نے اس بارے میں شندے سینا کی رکن اسمبلی یامنی یشوونت جادھو سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن منشیات کے سوال پر خود کو الگ کرتے نظر آئیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سوال کا یه وقت نہیں ہے۔