سومناتھ: آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر ساجد رشیدی کے خلاف سومناتھ مندر کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصرے پر ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔ رشیدی نے دعویٰ کیا تھا کہ محمود غزنوی نے سومناتھ مندر کو تباہ نہیں کیا تھا بلکہ اس میں ہونے والے غلط کاموں کو روکا تھا۔ محمود غزنوی نے مندر پر حملہ کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا، کیونکہ غزنوی کو اطلاع ملی تھی کہ مندر میں عقیدے کے نام پر کھیل ہو رہا ہے اور دیوی دیوتاؤں کے نام پر غلط کام ہورہے ہیں۔ لڑکیوں کو وہاں غائب کر دیا جاتا ہے۔
مولانا نے اپنے دعوی میں کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ محمود غزنوی نے سومناتھ مندر کو تباہ کیا لیکن حقیقت میں وہاں کے لوگوں نے مندر میں عقیدے کے نام پر ہونے والی غلط سرگرمیوں اور وہاں لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔ جس کے بعد غزنوی نے تحقیقات کرائی اور جب انہیں معلوم ہوا کہ لوگوں نے جو کچھ کہا ہے وہ سچ ہے تو انہوں نے مندر پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے مندر کو نہیں توڑا بلکہ اس میں ہونے والی غلط کاموں کو روکا۔