اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پر امن اور غیر جانبدارانہ سہ سطحی پنچایت انتخابات منعقد کروانے کے لیے پولیس کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔
اسی سلسلہ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف کیا اور اسلحوں کو ضبط کر لیا۔
واضح رہے کہ بارہ بنکی میں غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کرنے کے لیے پولیس غیر قانونی اسلحوں کے خلاف خصوصی مہم چلا رہی ہے۔
کیونکہ ان اسلحوں کی مدد سے غیر سماجی عناصر انتخابات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اسی کے مد نظر سی او صدر کی نگرانی میں تشکیل تھانہ رام سنیہی گھاٹ اور سترکھ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سترکھ تھانہ حلقے کے عرفان عرف کانا اور رام سنیہی گھاٹ تھانہ حلقے کے شرون عرف راکا کو گرفتار کیا گیا۔