اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

VinFuture Prize آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر کو 'ون فیوچر' ایوارڈ ملا - آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر کو ون فیوچر ایوارڈ ملا

ون فیوچر ایوارڈ کے لیے 71 ممالک سے تقریباً ایک ہزار افراد کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں سے آئی آئی ٹی-مدراس کے پروفیسر پردیپ کو صاف پانی پیدا کرنے کے لیے سستی اور پائیدار نینو میٹریلز کی دریافت کے لیے ان کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ Prof T Pradeep Recieves VinFuture Prize

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 28, 2022, 5:04 PM IST

Updated : Dec 28, 2022, 5:33 PM IST

چنئی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-مدراس (آئی آئی ٹی-مدراس) کے شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر تھلپل پردیپ کو 'ون فیوچر پرائز' سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال چار زمروں میں دیا جاتا ہے۔ یہ معلومات بدھ کو آئی آئی ٹی-مدراس کی ایک ریلیز میں دی گئی۔IIT Madras Prof T Pradeep Recieves VinFuture Prize

ریلیز میں بتایا گیا کہ 71 ممالک سے تقریباً ایک ہزار افراد کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ان میں سے آئی آئی ٹی-مدراس کے پروفیسر پردیپ کو صاف پانی پیدا کرنے کے لیے سستی اور پائیدار نینو میٹریلز کی دریافت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس نئی دریافت کے لیے پروفیسر پردیپ کو حال ہی میں ویتنام کے شہر ہنوئی میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں 'ون فیوچر پرائز' سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پروفیسر پردیپ نے کہا، "میں ان تمام افراد کو کریڈٹ دینا چاہوں گا جنہوں نے اس کام کو پورا کرنے میں مدد کی ہے، جن سے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ میں اپنے ملک اور اس ادارے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے عالمی سطح پر پہنچایا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہر شخص کو صاف پانی فراہم کرنا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پروفیسر پردیپ کو پہلے بھی پدم شری، نکئی ایشیا ایوارڈ اور پرنس سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایوارڈ برائے پانی سے نوازا جا چکا ہے اور ان کی ٹیکنالوجیز 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو صاف پانی فراہم کر رہی ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے سالانہ انعامات میں سے ایک ون فیوچر پرائز کی مالیت 30 ملین ڈالر ہے۔ اس میں 5 لاکھ امریکی ڈالر کے تین خصوصی انعامات بھی شامل ہیں، جو خواتین اختراع کاروں، ترقی پذیر ممالک کے اختراع کاروں اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے اختراع کاروں کو دیے جاتے ہیں۔ پروفیسر پردیپ کا طریقہ، سادہ ڈیزائنوں کو استعمال کرتے ہوئے لاکھوں متاثرہ خاندانوں تک پہنچنے کے لیے زمینی پانی کو صاف کرنے کا کم لاگت کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ یہ تکنیک دور دراز کے علاقوں میں زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں بجلی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: IIT Madras آئی آئی ٹی مدراس نے ڈبل ڈگری کورس شروع کیا

یواین آئی

Last Updated : Dec 28, 2022, 5:33 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details