اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Iftar Party Across Country: لکھنؤ، جے پور سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں افطار کا اہتمام - جے پور میں کابینہ وزیر مہیش جوشی کی جانب سے افطار پارٹی

رمضان المبارک کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک میں قومی یکجہتی آپسی بھائی چارہ، رواداری اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے ملک میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں کئی مذاہب کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ Tradition Of Collective Iftar

لکھنؤ، جے پور سمیت ملک کے مختلف ریاستوں میں افطار کا اہتمام
لکھنؤ، جے پور سمیت ملک کے مختلف ریاستوں میں افطار کا اہتمام

By

Published : Apr 27, 2022, 11:14 AM IST

لکھنؤ کے دادا میاں درگاہ پر سبھی مذاہب کے رہنما نے کیا افطار

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے مال ایوینیو میں واقع صوفی بزرگ دادا میاں کی درگاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مذہبی، سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کرکے گنگا جمنی تہذیب اور آپسی اتحاد کا پیغام دیا۔ اس موقع پر ہندو مذہب کے رہنما سوامی شرن نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'اجتماعی افطار پارٹی میں شرکت کرکے آپسی بھائی چارہ، قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینا مقصد ہے۔ ملک میں سبھی مذاہب سبھی عقائد و نظریات کے لوگ رہتے ہیں سبھی ایک ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں یہی ہمارا پیغام ہے۔' Iftar Party at Dada Miyan Dargah Lucknow

شہر قاضی لکھنؤ مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں پر منعقد ہونے والی افطار پارٹی گنگا جمنی تہذیب کی شاندار مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ ایسا وقت ہے جب ملک میں فرقہ پرست طاقتیں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہیں نفرت کا ماحول ہے اس ماحول میں اجتماعی افطار میں سبھی مذاہب کے لوگ شامل ہو کر آپسی اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں یہ ملک کے لیے خوش آئند ہیں ہم دعا کرتے ہیں کہ ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ قائم رہے۔'

لکھنؤ کی دادا میاں درگاہ پر سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے کی افطار

اورنگ آباد میں این سی پی کی دعوت افطار میں علماء کی شرکت

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رمضان المبارک کے موقع این سی پی کی جانب سے سینیئر لیڈران کی قیادت میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دعوت افطار میں ریاستی صدر جینت پاٹل اور راجیش ٹوپے نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جینت پاٹل نے کہا کہ 'ریاست کی اقلیتوں کو کسی بھی معاملے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، امن وامان کی برقراری حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، اسی طرح ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اقلیتوں کو یقین دلایا کہ تعلیم ، صحت اور روزگار کے معاملے میں این سی پی اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلے گی۔ Iftar by NCP in Aurangabad

اورنگ آباد میں این سی پی کی دعوت افطار میں علماء کی شرکت

دربھنگہ للِت نارائن متھلا یونیورسٹی میں دعوت افطار کا اہتمام

دربھنگہ للِتنارائن متھلا یونیورسٹی احاطہ میں ڈاکٹر امام الحق امام کی قیادت میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، اس دعوت افطار کی خوبصورتی یہ رہی کہ اس میں سبھی پارٹی اور مذہب کے لوگ شامل ہوئے۔ اس دعوت افطار میں جے ڈی یو لیڈر اور سابق رکن اسمبلی فراز فاطمی، آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی بھولا یادو، سابق میئر اوم پرکاش کھیریا، جے ڈی یو ترجمان ڈاکٹر انجیت چودھری، صفدر امام ہاشمی، دیدار حسین چاند و دیگر افراد نے شرت کی۔ افطاری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر فراز فاطمی نے کہا کہ 'جے ڈی یو طلبہ یونین اور امام الحق کی طرف سے یونیورسٹی میں ایک خوبصورت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، رمضان کا آخری عشرہ چل رہا ہے، آنے والے عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔' Iftar party in Darbhanga Lalit Narayan Mithila University

دربھنگہ للیت نارائن متھلا یونیورسٹی میں دعوت افطار کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں: Iftar Party Across Country: ملک کی مختلف ریاستوں میں اجتماعی افطار کا اہتمام

جے پور میں کابینہ وزیر مہیش جوشی کی جانب سے افطار پارٹی

راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر ڈاکٹر مہیش جوشی کی جانب سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جوراور سنگھ کیٹ علاقہ میں اجتمائی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کے لیے راجستھان حکومت میں راجستھان چیف قاضی خالید عثمانی بھی پہنچے، وہیں آس پاس کے علاقوں کے مندروں کے پوجاری اور مساجد کے امام نے بھی شرکت کی۔ اس افطار پارٹی پر گنگا جمنی تہذیب کا ایک منظر بھی نظر آیا، ملک میں امن وامان اور خوشحالی کے لیے خاص دعا بھی کی گئی۔ Iftar party by Cabinet Minister Mahesh Joshi in Jaipur

جے پور میں کابینہ وزیر مہیش جوشی کی جانب سے افطار پارٹی

کانگریس رہنما روہت جوشی نے کہا کہ 'رمضان کے مبارک مہینے میں گنگا جمنی تہذیب ہم لوگوں کو پوری کرنی ہوتی ہے اس لیے ہم اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے ہیں، روہت نے کہا کہ 'بھلے ہی دو لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو جائے لیکن جب ہندو مسلم ایکتا تو بات آتی ہے تو قدم سے قدم ملا کر کھڑے رہتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details