اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Iftar Party Across Country: ملک کی مختلف ریاستوں میں اجتماعی افطار کا اہتمام - میر جی کی درگاہ پر اجتماعی افطار

رمضان المبارک کے موقع پر ملک کے مختلف ریاستوں میں اجتماعی افطار کا اہتمام Tradition Of Collective Iftar کیا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف جے پور میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا وہیں میرٹھ میں راشٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کی جانب سے افطار پارٹی دی گئی۔Iftar Party Across Country

Iftar Party Across Country: ملک کے مختلف ریاستوں میں اجتماعی افطار کا اہتمام
Iftar Party Across Country: ملک کے مختلف ریاستوں میں اجتماعی افطار کا اہتمام

By

Published : Apr 26, 2022, 9:02 AM IST

میر جی کی درگاہ پر اجتماعی افطار کا اہتمامIftar Party In Jaipur

jaipur

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سنسار چندرا روڈ علاقہ میں واقع میر جی کی باگ درگاہ میں آج اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجتماعی افطار کا اہتمام درگاہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر حبیب الرحمن نیازی کی جانب سے کیا گیا۔

اس موقع پر راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان، راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی، جے پور ہیریٹیج میونسپل کارپوریشن کی میئر منیش گرجر، نائب میئر اسلم فاروقی سمیت کثیر تعداد میں ہندو مسلم مذاہب کے لوگ موجود رہیں۔ وہیں اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے درگاہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر حبیب الرحمن نیازی نے کہا کہ ہر برس 16ویں رمضان کے موقع پر یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی طور پر افطار کی یہ روایت گزشتہ کافی لمبے عرصے سے چلی آ رہی ہے۔ اس افطار میں سبھی مذاہب کے لوگ حصہ لیتے ہیں۔

میرٹھ میں راشٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کی جانب سے افطار پارٹیIftar Party In Meerut

meerut

میرٹھ میں آج راشٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کی جانب سے قومی ایکتا روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں راشٹریہ سوین سیوک سنگھ کے رہنما اندریش کمار نے شرکت کرتے ہوئے ملک میں سبھی مذہب وملت کے تہواروں کو پر سکون طریقے سے منانے کی بات کہی۔ راشٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی پروگرام میں روزے داروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ہندو بھائیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر راشٹریہ سوین سیوک سنگھ کے رہنما اندریش کمار نے افطار سے قبل اپنی تقریر میں سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ترانہ پڑھا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پوری دنیا میں سب سے افضل ہمارا ملک ہے اور اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو کوئی بھی الگ نہیں کر سکتا۔

موجودہ دور میں ملک کے حالات پر اندریش کمار نے کہا کہ کسی بھی مذاہب کے تہوار پر کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ملک میں سبھی برابر ہیں۔ افطار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس طرح کے پروگرامز میں دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی مدعو کرنا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کے مذہب کو جان سکیں اور عزت کریں۔ بلڈوزر والے سوال پر انہوں نے کہا کہ مذہب سب کے برابر ہے اور سبھی کو اپنے مذہبی پروگرامز کو منانے کی پوری آزادی ہے، بشرطیکہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے منائیں۔

اورنگ آباد میں کانگریس کی جانب سے دعوت افطارIftar Party In Aurangabad

aurangabad

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کانگریس کی دعوت افطار میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور نفرت کے ماحول میں آپسی اتحاد امن و بھائی چارے کا پیغام دیا۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ جو لوگ بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں وہ طاقتور نہیں ہے بلکہ ہماری کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن سب کو آپس میں مل کر ملک کی ترقی کی راہ ہموار کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: Iftar Party by Ashok Gahlot: جے پور میں وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

ایک طرف جہاں ملک بھر میں فرقہ پرستی اور نفرت کی سیاست کو ہوا دی جارہی ہے وہیں اورنگ آباد شہر میں دعوت افطار کے دسترخوان پر مذہبی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کانگریسکی جانب سے اورنگ آباد کے سارہ لانس میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہندو ، مسلم، دلت اور عیسائی مذہب کے رہنما خاص طور پر موجود تھے۔ان مذہبی شخصیات نے دعوت افطار کو وقت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں وہ طاقتور نہیں ہے بلکہ ہماری کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، لیکن کسی بھی بٹوارے کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔اس لیے سب کو آپس میں مل کر ملک کی ترقی کی راہ ہموار کرنی چاہیئے ۔

مسلم چوک پر دعوت افطار کا اہتمامIftar Party In Gulbarga

gulbarga

ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں نوجوانان مسلم چوک کی جانب سے عبدالر حیم مرچی سیٹھ کے جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالرحیم مرچی سیٹھ نے کہا کہ مسلم چوک گلبرگہ کے کے لیے شان ہے۔ یہاں پر سب سے زیادہ مسلمانوں کے تجارتی دکانیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر تمام مذاہب کے سماجی ملی سیاسی تنظیموں کو دعوت افطار دیتے ہیں۔ یہ جگہ قومی یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔ یہاں پر دعوت افطار کا اہتمام گزشتہ 18 برسوں سے کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details