مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم Kalyani Municipal Stadium میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ریئل کشمیر ایف سی Real Kashmir FC اور گوکلم کیرالہ ایف سی Gokulam Kerala FC کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ پر اپنی گرفت بنانے کی بھر پور کوشش کی۔ دونوں جانب سے تابڑ توڑ حملے کئے گئے۔
ریئل کشمیر ایف سی 124 واں آئی ایف اے شیلڈ کے فائنل میں ریئل کشمیر ایف سی کے کھلاڑی جارحانہ کھیل کی بدولت میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے میں کامیاب رہے۔ کھیل کے 23 ویں منٹ پر میوسن ربررٹسن نے گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دس منٹ بعد ہی کھیل کے 30 ویں منٹ پر تھوئی سنگھ نے گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو 0-2 گول کی سبقت دلائی۔ پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 45+2 ویں منٹ پر رونالڈ سنگھ نے گول کرکے گوکلم کیرالہ ایف سی کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔
دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا سلسلہ جاری رہا۔ دونوں جانب سے حملے دیکھنے کو ملے۔ کھیل کا اسکور 1-2 ہونے کے بعد گوکلم کیرالہ ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنانے کی بھر پور کوشش کی۔
کھیل کے اختتام تک گوکلم کیرالہ ایف سی اسکور برابر کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی، لیکن حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔
دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم 1-2 سے میچ جیت کر آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لیا۔ جہاں 15 دسمبر کو سرینیڈی دکن ایف سی کے خلاف خطابی معرکے کے لیے میدان میں اترے گی۔
ریئل کشمیر ایف سی کے تجربہ کار کھلاڑی شہنواز بشیر کو مین آف دی میچ دیا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں سرینیڈی دکن ایف سی نے ریلوے ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے 1-2 گول سے شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے فائنل میں انٹری ماردی ہے۔