اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ: 'بی جے پی اقتدار میں آئی تو لوجہاد پر پابندی عائد ہوگی' - مرکزی وزیر سدانند گوڑا

مرکزی وزیر سدانند گوڑا نے کہا کہ کیرالہ میں اترپردیش کی ماڈل کی طرح لو جہاد پر پابندی عائد کی جائے گی۔

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کیرالہ میں لوجہاد پر پابندی عائد کی جائے گی
بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کیرالہ میں لوجہاد پر پابندی عائد کی جائے گی

By

Published : Mar 23, 2021, 10:02 AM IST

مرکزی وزیر سدانند گوڑا نے پیر کے روز کیرالہ کے وزیراعلی اور ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی۔گوڑا نے کہا کہ کیرالہ جمہوری حکومت نہیں ہے۔اس کی حکمرانی میں شفافیت نہیں ہے۔ریاست میں قانونی انتظام درست نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں وزیراعلی کے کچھ قریبی لوگوں کی حکومت ہے۔سونے کی اسمگلنگ معاملے میں وزیراعلی کا دفتر ملوث ہے۔اسپیکر اور وزراء کے تعلقات ملزم سواپنا سریش سے ہیں۔وزیر اعلی ریاست کی ضروریات کے لئے مرکز سے رجوع کرنے سے گریزاں ہیں۔سی پی ایم نے ڈیواسوم بورڈ کو ایک سیاسی مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔لیکن اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو اس میں تبدیلی کی جائے گی۔

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کیرالہ میں لوجہاد پر پابندی عائد کی جائے گی

گوڑا نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ طاقت عوام کو دے دی جائے گی۔کیرالہ میں لود جہاد موجود ہے اور عیسائی ہی اس کا سب سے بڑا شکار ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو یوپی ماڈل کے مطابق یہاں بھی لو جہاد پر پابندی عائد کی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details