اردو

urdu

By

Published : Jun 2, 2021, 10:09 AM IST

ETV Bharat / bharat

امریکہ سے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ہوں, ہم ایران کو جوہری اسلحہ نہیں بنانے دیں گے: نیتن یاہو

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائیوں کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو جوہری اسلحہ بنانے سے باز رکھنے کے لئے اگر امریکہ سے ہمارے تعلقات کشیدہ بھی ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ترکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

امریکہ سے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ہوں ہم ایران کو جوہری اسلحہ نہیں بنانے دیں گے: نیتن یاہو
امریکہ سے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ہوں ہم ایران کو جوہری اسلحہ نہیں بنانے دیں گے: نیتن یاہو

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری اسلحہ بنانے سے باز رکھنے کے لئے اگر امریکہ سے ہمارے تعلقات کشیدہ بھی ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ڈیوڈ بارنیا کے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی 'موساد 'کی سربراہی کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں نیتن یاہو نے ایران کے خلاف خفیہ آپریشنوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اس وقت اسرائیل کو سب سے بڑے جس خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری اسلحہ بنانے کا احتمال ہے۔

امریکہ سے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ہوں ہم ایران کو جوہری اسلحہ نہیں بنانے دیں گے: نیتن یاہو

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے امریکہ کے صدر جو بائڈن کو بھی ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کیا ہے۔ یہ بات میں نے اپنے دیرینہ دوست بائڈن سے کہی ہے اور کہا ہے کہ سمجھوتہ ہو یا نہ ہو، ایران کو جوہری اسلحہ بنانے سے باز رکھنے کے لئے ہم ہر ممکنہ کوشش کرنا جاری رکھیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایسا نہیں ہو گا لیکن بالفرض اگر ہمیں دوست ملک امریکہ کے ساتھ کشیدگی اور درپیش خطرے کے درمیان انتخاب کرنا پڑا تو ہم خطرے کو ختم کرنے کا انتخاب کریں گے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details