اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

CM Bhupesh Baghel on Bajrang Dal ضروت پڑی تو چھتیس گڑھ میں بھی بجرنگ دل پر پابندی عائد کریں گے، بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کرناٹک میں بجرنگ دل پر پابندی لگانے کی بات ہورہی ہے، بجرنگ بلی پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو چھتیس گڑھ میں بھی بجرنگ دل پرپابندی عائد کرنے پر غور کریں گے۔

CM Bhupesh Baghel on Bajrang Dal
ضروت پڑی تو چھتیس گڑھ میں بھی بجرنگ دل پر پابندی عائد کریں گے، بگھیل

By

Published : May 3, 2023, 6:23 PM IST

ویڈیو

رائے پور:کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی جانب سے جاری کردہ منشور پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس نے اپنے منشور میں کہا کہ ریاست میں حکومت بننے کے بعد بجرنگ دل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ چھتیس گڑھ کے سی ایم بھوپیش بگھیل نے بھی اس سلسلے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔ پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو چھتیس گڑھ میں بھی کارروائی کی جائے گی۔ بھوپیش بگھیل نے کہاکہ کانگریس کے منشور میں بجرنگ دل پر پابندی کی بات کہی گئی ہے۔

پی ایم مودی کو بھی نشانہ بنایا: بھوپیش بگھیل نے کہاکہ مودی جی پھینکنے میں بہت ماہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو چیر پاکستان کی ہوتی ہے، مودی جی اسے بھارت کا بتا دیتے ہیں۔ پابندی لگانے کی بات بجرنگ دل کے بارے میں کہی گئی ہے۔ بجرنگ بالی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ بجرنگ دل پر حملہ کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا کہ آپ بجرنگ بلی کے نام پر غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ بجرنگ بالی ہمارے آئیڈیل ہیں، آپ ان کے نام جوڑ کر غنڈہ گردی کر رہے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے۔"

بھوپیش بگھیل نے کہاکہ بی جے پی کہتی ہے کہ کانگریس نے رام کو قید کیا۔ ایودھیا میں رام مندر کا تالا کھولنے کا کام راجیو گاندھی نے کیا تھا۔ وزیر اعظم اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ اب لوگوں نے ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لینا چھوڑ دیا ہے۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی نے کرناٹک میں آدھا لیٹر دودھ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے، تو کیا مدھیہ پردیش میں بھی آدھا لیٹر دودھ تقسیم ہورہی ہے۔

کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینا کا حق نہیں: بجرنگ دل پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے سی ایم بگھیل نے کہا کہ ’’اگر کوئی جرم ہوا ہے تو مجرم کو سزا دینے کا عمل ہے، آئین میں ایک نظام موجود ہے۔ پولیس ہے، عدالتی نظام ہے، پارٹی کے رکن ہونے کے ناطے آپ براہ راست قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں گے، اگر کانگریس اس پر پابندی لگانے کی بات کر رہی ہے تو وہ اس پر بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کرناٹک میں بی جے پی پر مبینہ 40 فیصد کمیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 40 فیصد کمیشن لیا جارہا ہے۔ کرناٹک میں پی ایم اس پر بات نہیں کر رہے ہیں۔ اڈانی کے شیئرز اتنے گر کیوں، ہنڈنبرگ رپورٹ پر وزیر اعظم خاموش، ایک لفظ نہیں بولے، کرناٹک کی ترقی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہے، صرف اپنے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اتنی بار مجھے گالی دی'۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details