اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اگر ایودھیا معاملہ بی جے پی کے طریقہ سے حل کیا جاتا تو لاکھوں لوگ مر جاتے'

عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھردواج نے ایودھیا کی متنازعہ زمین کے معاملہ پر کہا کہ کہا کہ عام آدمی پارٹی ہمیشہ یہی چاہتی تھی کہ عدالت اس طرح کے کسی بھی معاملے کو اپنے طریقے سے حل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ہم یہی سمجھتے ہیں کہ اگر بی جے پی اپنے طریقہ سے اس معاملہ کو حل کرتی تو اس سے لاکھوں لوگ مر جاتے۔

سوربھ بھردواج
سوربھ بھردواج

By

Published : Sep 14, 2021, 2:18 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا، جنہوں نے کبھی ایودھیا کی متنازعہ زمین پر یونیورسٹی بناکر تنازع ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی، بلآخر رام للا کا درشن کرنے پہنچے۔ یہی سوال جب عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھردواج سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اب بھی یہی مانتے ہیں کہ اگر اس وقت بی جے پی حکومت نے فیصلہ کیا ہوتا تو اس فیصلے سے لاکھوں لوگ مر جاتے۔ لیکن عدالت کے فیصلے کا سب نے احترام کیا۔

سوربھ بھردواج نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ہمیشہ یہی چاہتی تھی کہ عدالت اس طرح کے کسی بھی معاملے کو حل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ہم یہی سمجھتے ہیں کہ اگر بی جے پی اپنے طریقہ سے اس معاملہ کو حل کرتی تو اس سے لاکھوں لوگ مر جاتے۔

سوربھ بھردواج

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی سمجھتی تھی کہ رتھ یاترا نکال کر اس مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے، مگر اس سے صرف فساد برپا ہوتا اور لاکھوں لوگوں کی جانیں جاتیں۔

مزید پڑھیں:عآپ رکن اسمبلی کا دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ آج بھی عدالت کو اس طرح کے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے نامناسب طریقہ کار کے سبب کئی ایسے خاندان ہیں جنہوں نے اپنوں کو کھودیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے فسادات کروائے۔ جس کے سبب اتر پردیش اور ممبئی جیسی ریاستوں میں لوگ اس سے پریشان تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details