اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Threat Call to Gadkari گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ہوئی شناخت

مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ہفتہ کو جان سے مارنے کی دھمک ملی تھی، اس ضمن میں تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گڈکری کو دھمکی دینے والا شخص بیلگاوی جیل کا ایک قیدی ہے، جو ایک پیشہ ور مجرم ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 15, 2023, 3:58 PM IST

Updated : Jan 15, 2023, 9:01 PM IST

ناگپور: مرکزی وزیر نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اتوار کو یواین آئی کو یہ اطلاع دی۔ اہلکار کے مطابق ناگپور پولیس نے ہفتے کے روز فون کرنے والے کا سراغ لگالیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیلگاوی، کرناٹک میں ایک قیدی نے گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فون کرنے والے کی شناخت بدنام زمانہ گینگسٹر اور قتل کے ملزم جیش کانتا کے طور پر کی گئی ہے جو بیلگاوی جیل میں بند ہے۔

ناگپور کے پولیس کمشنر امیتیش کمار نے کہا کہ جیش کانتا نے ناگپور کے کھملا میں گڈکری کے تعلقات عامہ کے دفتر کو دھمکی دینے کے لیے جیل سے تین غیر قانونی کالیں کیں۔ جیش نے ٹیلی فون آپریٹر کو بتایا کہ وہ 'ڈی گینگ کا رکن' ہے اور گڈکری کی سیکورٹی کے لیے بھتہ خوری کے طور پر 100 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر وزیر کو بم دھماکے میں مارنے کی دھمکی دی۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ناگپور میں واقع دفتر کو ہفتہ کے روز تین دھمکی آمیز کال موصول ہوئیں۔ ناگپور پولیس ذرائع کے مطابق، دفتر کو صبح 11.30 اور 11.40 پر کال موصول ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دھمکی آمیز کالز میں ایکسٹارشن کا مطالبہ کرنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ناگپور پولیس نے مرکزی وزیر کے دفتر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ جیسے ہی کال موصول ہوئی، گڈکری کے دفتر نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی جس کے فوراً بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔ نتن گڈکری کو دھمکی دینے والے شناخت بدنام زمانہ گینگسٹر اور قتل کے ملزم جیش کانتا کے طور پر کی گئی ہے جو بیلگاوی جیل میں بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Threat Calls to Nitin Gadkari گڈکری کے دفتر کو دھمکی آمیز کال موصول


یواین آئی

Last Updated : Jan 15, 2023, 9:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details