برسبین:ہندوستانی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے آخری اوور محمد سمیع کو سونپنے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ کافی عرصے کے بعد میدان میں واپس آنے والے سمیع کو’چیلنج‘ دینا چاہتے تھے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے ایک بھی ٹی 20 انٹرنیشنل نہ کھیلنےوالے سمیع پورے میچ میں میدان سے غائب رہے۔ ICC T-20 World Cup Warm Up match:Indian Captain Praise Fast Bowler Mohammad Shamiانہوں نے آسٹریلیا کی اننگز کے پہلے 19 اووروں میں ایک بھی گیند نہیں کروائی لیکن روہت نے انہیں 20 ویں اوور میں 11 رن کے دفاع کی ذمہ داری سونپی۔ سمیع نے سب کو حیران کر تے ہوئے اس اوور میں صرف چار رن دے کر تین وکٹ لئے
روہت نے پیر کو میچ کے بعد کہا ’’وہ طویل عرصے کے بعد واپس آ رہے ہیں، اس لیے ہم انہیں ایک اوور دینا چاہتے تھے۔ ہمارا شروع سے ہی منصوبہ تھا کہ وہ ڈیتھ اووروں میں آکر بالنگ کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ نئی گیند کے ساتھ کتنے جارح ہو سکتے یں تو ہم انہیں ڈیتھ اووروں میں بالنگ کرنے کا چیلنج دینا چاہتے تھے اور ہم نے دیکھا کہ وہ کیسا تھا۔
سمیع کے تین وکٹوں کے علاوہ ایشٹن ایگر 20ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے اور آسٹریلیا ہدف سے چھ رن پیچھے رہ گیا۔ کپتان ایرون فنچ نے 54 گیندوں پر 76 جبکہ اوپنر مچل مارش نے 18 گیندوں پر 35 رن بنا کر آسٹریلیائی اننگز کو آگے بڑھایا۔ آسٹریلیا 18 اووروں میں 171 رن بنانے کے بعد ہدف کے بہت قریب تھا لیکن 19ویں اوور میں فنچ اور ٹم ڈیوڈ کے وکٹ گرنے سے میچ دلچسپ ہوگیا۔ باقی کسر سمیع نے 20ویں اوور میں پوری کردی۔
روہت نے کہا کہ بہتری کی یقینی طور پر گنجائش ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں لیکن میں گیند کے ٹِپےمیں زیادہ باقاعدگی دیکھنا چاہتا ہوں۔ جب آپ آسٹریلیائی حالات میں کھیل رہے ہیں، تو آپ کو اپنی حکمت عملی اور ٹپے تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ICC T20 World Cup 2022 بڑے کھلاڑیوں کے بغیر ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں، پورن