اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gabba Pitchآئی سی سی نے گابا کی پچ کو اوسط سے نیچے کے زمرہ میں رکھا

آئی سی سی نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی گابا کی پچ کو اوسط سے نیچے کے زمرہ میں رکھا ہے۔Gabba Pitch

آئی سی سی نے گابا کی پچ کو اوسط سے نیچے کے زمرہ میں رکھا
آئی سی سی نے گابا کی پچ کو اوسط سے نیچے کے زمرہ میں رکھا

By

Published : Dec 20, 2022, 7:53 PM IST

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی گابا کی پچ کو اوسط سے نیچے کے زمرہ میں رکھا ہے۔ ICC Put Gabba Pitch Below Average

آئی سی سی کے آفیشل ریفری رچی رچرڈسن نے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا، "گابا کی پچ گیند بازوں کے لیے ضرورت سے کہیں زیادہ مددگار تھی وہاں بہت زیادہ باؤنس تھا اور گیند توقع سے زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی۔ میچ کے دوسرے دن چند گیندیں نیچے بھی رہیں جس نے بلے بازوں کے لیے حالات کو مشکل بنا دیا۔

اہم بات یہ ہے کہ گابا ٹیسٹ صرف دو دن میں اپنے نتائج پر پہنچ گیا تھا۔ پورے میچ کے دوران صرف 866 گیندیں پھینکی گئیں، جس سے یہ آسٹریلیا میں کھیلا جانے والا دوسرا مختصر ترین ٹیسٹ ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر نے میچ کے بعد کہا کہ پچ اس سے کہیں زیادہ مددگار تھی جتنا کہ ہونا چاہیے تھا۔

رچرڈسن نے کہا کہ مجھے یہ پچ آئی سی سی کے رہنما خطوط کے مطابق اوسط سے کم معلوم ہوئی کیونکہ یہ بلے اور گیند کے درمیان برابری کا مقابلہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:Pakistan vs England 3rd Test ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کیا

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ICC Put Gabba Pitch Below Average

یواین اائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details