اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

علیگڑھ: ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم دنیا کے ٹاپ ٹین میوزیم میں شامل - इब्न सिना मध्यकाल के सबसे महान वैज्ञानिक और विद्वान हैं

پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن نے بتایا کہ ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم ملک کا ایسا واحد میوزم ہے جس میں ماضی کو سجونے اور وراثت کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کا تعلق وراثت اور ثقافت سے ہے۔ ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم دنیا کے ٹاپ ٹین میوزیم میں شامل ہے۔

ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم دنیا کے ٹاپ ٹین میوزیم میں شامل
ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم دنیا کے ٹاپ ٹین میوزیم میں شامل

By

Published : Nov 4, 2021, 7:06 PM IST

اترپردیش، ضلع علی گڑھ کے تھانہ سول لائن علاقے دودھ پور میں واقع ابن سینا اکیڈمی کا قیام تقریبا 22 سال قبل عمل میں آیا، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ریٹائرڈ پروفیسر پدم شری حکیم سید ظل الرحمن نے سب سے پہلے ایک لائبریری قائم کی اور اس کا نام ابن سینا کے نام پر رکھا، جو میڈیویئل پیریڈ کا سب سے بڑا سائنٹسٹ اور اسکالر تھے۔ ابن سینا اکیڈمی کا تعلق وراثت اور ثقافت سے ہے۔

ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم دنیا کے ٹاپ ٹین میوزیم میں شامل
پدم شری حکیم سید ظل الرحمن نے بتایا کہ کسی اہم چیز کو جب میوزیم میں رکھا جاتا ہے تو وہ محفوظ اور تاریخ کا حصہ بن جاتی ہے۔ ابن سینا اکیڈمی میں میوزیم کے ساتھ لائبریری بھی ہے، جس میں 25 ہزار سے زائد کتابیں، 17 ہزار جنرل انیسویں صدی کے بھی ہیں اور 11 ہزار مخطوطات موجود ہیں۔ جس میں بعض تو بہت اہم ہیں جو نیشنل ہیریٹیج میں شامل کیے جانے کے لائق ہیں۔سید ظل الرحمن نے مزید بتایا کہ 'ابن سینا اکیڈمی میں دوسرا میوزیم ہماری کوشش سے بنا'ہسٹری آف اسلامک اینڈ میڈیکل سائنسز' جس میں مسلمانوں کا سائنس کے میدان میں جو تعاون ہے اس کو ہم سامنے لانا چاہتے ہیں۔ تاکہ مسلمان بھی فخر سے کہ سکیں کہ سائنس کے میدان میں یوروپ، امریکہ کے علاوہ مسلمانوں نے بھی اہم کام انجام دیے ہیں'۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو سی اے اے احتجاج: زخمی طلبہ کا معاوضہ قانون کے مطابق نہیں


ابن سینا اکیڈمی کی لائبریری اور میوزیم کا ریکگنیشن یہ ہے کہ سی این این نے دنیا کے ٹاپ ٹین میوزیم کی فہرست تیار کی جس میں ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم بھی شامل ہے، جو بھارت کے لیے بھی فکر کی بات ہے اور لائبریری کا ریکگنیشن یہ ہے امریکہ کے 5 اداروں نے ایک ڈائریکٹری جاری کی ہے۔ 'کلیکشن آف ہسٹری آف میڈیسن' اس میں بھی بھارت کا نام ہماری ابن سینا اکیڈمی کی وجہ سے آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details