اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

IAS officer Niyaz Khan Controversy آئی اے ایس افسر نیاز خان ایک بار پھر سرخیوں میں - نیاز خان کا برہمنوں پر ٹویٹ

مدھیہ پردیش کے آئی اے ایس افسر نیاز خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ نیاز خان نے برہمنوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برہمنوں کا 'آئی کیو' زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے برہمنوں کی عزت ہونی چاہیے۔

آئی اے ایس افسر نیاز خان ایک بار پھر سرخیوں میں
آئی اے ایس افسر نیاز خان ایک بار پھر سرخیوں میں

By

Published : Feb 13, 2023, 3:46 PM IST

بھوپال: ملک میں برہمنوں سے متعلق جاری بیان بازی کے درمیان مدھیہ پردیش کے آئی اے ایس افسر نیاز خان نے ایک بار پھر اپنے ٹویٹ سے اس موضوع کو بحث میں لا دیا ہے۔ اپنے ٹویٹز سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے آئی اے ایس افسر نیاز خان نے اس بار برہمنوں پر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ برہمنوں کا آئی کیو زیادہ ہے۔ برہمنوں کی عزت ہونی چاہیے۔ نیاز خان نے برہمنوں کو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ آئی اے ایس افسر نیاز خان برہمنوں پر ایک کتاب لکھ رہے ہیں۔ جس کا نام 'برہمن دی گریٹ' ہے۔ اس کتاب کو لکھتے ہوئے تحقیق کے دوران جو کچھ انہوں نے تجربہ کیا، اسے ٹویٹ کر کے ہندوستان میں برہمنوں کے تعاون پر لوگوں سے بات کی لیکن زیادہ تر لوگوں نے نفرت انگیز ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے مطابق برہمنوں کا آئی کیو بہت زیادہ ہے ان کی عزت کی جانی چاہیے۔ وہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

آئی اے ایس نیاز خان کی یہ کتاب تقریبا مکمل ہو چکی ہے۔ جلد ہی یہ کتاب دہلی میں منظر عام پر لائی جائے گی۔ اگر آئی اے ایس نیاز خان کی مانیں تو اس کتاب کو لکھنے کا خیال انہیں اس وقت آیا جب انہوں نے اپنے اردگرد برہمنوں کی عقلیت دیکھی لیکن معاشرے میں اس کا صحیح استعمال نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لگا کہ اس پر تحقیق کرکے اس پر کتاب لکھی جانی چاہیے۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے وہ اس کتاب پر تحقیق کر رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر گھومتے ہوئے اور لوگوں کی رائے جان کر انہی باتوں کو کتاب میں لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IAS Officer Niyaz Khan: مدھیہ پردیش حکومت نے نیاز خان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی

واضح رہے کہ کہ آئی اے ایس افسر کے ذریعہ لکھی گئی برہمنوں پر کتاب کو لے کر وہ بحث میں ہیں حالانکہ وہ پہلے بھی کئی بار اپنے ٹویٹز کی وجہ سے سرخیوں میں آچکے ہیں۔ فلم کشمیر فائل پر ٹویٹ کی وجہ سے ریاستی حکومت نے انہیں نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ نیاز خان ایک مسلم آئی اے ایس افسر ہے اور آئے دن جس طرح سے وہ کسی ایک مذہب کی طرف داری کرتے ہوئے ٹویٹ پر بنے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے جہاں مسلم طبقے میں ناراضگی دیکھی گئی ہے تو وہی مدھیہ پردیش حکومت نے بھی انہیں کچھ معاملوں پر نوٹس جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details