اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے 10 اینٹی ڈرون کا استعمال کیا جائے گا - کاؤنٹر غیر مسلح ہوائی جہاز سسٹم

انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) اسٹیشن پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد فورس نے سرحدی علاقوں میں اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لئے 10 اینٹی ڈرون سسٹم لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے 10 اینٹی ڈرون کا استعمال کیا جائےگا: آئی اے ایف
ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے 10 اینٹی ڈرون کا استعمال کیا جائےگا: آئی اے ایف

By

Published : Jul 6, 2021, 11:02 AM IST

جموں میں انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) اسٹیشن پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد فورس نے سرحدی علاقوں میں اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لئے 10 اینٹی ڈرون سسٹم لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کو 10 اینٹی ڈرون سسٹم کی ضرورت ہے اور ان کو لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے ایک ٹینڈر جاری کرتے ہوئے معلومات طلب کی ہیں۔

فضائیہ کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ٹینڈر 28 جون کو جاری کیا گیا ہے۔ 26 جون کو ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ملک کے کسی بھی فوجی علاقے میں پہلا ڈرون حملہ تھا جس کے بعد ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون ٹکنالوجی پر تبادلہ خیال شروع ہو گیا۔

درخواست برائے اطلاعات (آر ایف آئی) میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ 10 اینٹی ڈرون سسٹم کی تلاش کر رہی ہے۔ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ وہ دشمن کے ڈرونز کا پتہ لگا سکے، ٹریک کر سکے اور اسے ختم کر سکے۔ کہا گیا ہے کہ ڈرون کو گرانے کے لیے لیزر ڈائریکٹیڈ انرجی ہتھیار ہونا ضروری ہے۔ اینٹی ڈرون سسٹم میں ایک ملٹی سینسر ہونا چاہئے ۔

فضائیہ نے اپنی ضرورت میں بتایا ہے کہ ڈرون کا پتہ لگانے کے لیے ریڈیو فریکوینسی سینسر ہونا چاہئے اور اس میں سافٹ کِل آپشن ہونا چاہئے یعنی جیمر سسٹم اور ہارڈ کیٹ آپشن یعنی لیزر ڈائرکٹ انرجی ہتھیار ڈرون کو گرانے کے لیے ہونے چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر لائنز کو 65 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت

ٹینڈر کے مطابق سسٹم میں یہ صلاحیت موجود ہونی چاہئے کہ مختلف سینسر آپریٹر کو مکمل تصویر دے سکے اور ساتھ ہی سسٹم کو الرٹ کر سکے۔ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details