جیوترادتیہ سندھیا نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹویٹ کر کے کہا، 'مرکزی کابینہ میں شامل کرنے اور مجھ پر اعتماد ظاہر کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور اعلی قیادت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔'
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا، 'میں یقین دلاتا ہوں کہ مجھے جو بھی ذمہ داری دی گئی ہے، میں وزیر اعظم مودی کی با صلاحت قیادت میں پارٹی کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے پوری صلاحیت اور لگن کے ساتھ سرانجام دوں گا۔'