اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طالبان کی فتح پر سلام پیش کرتا ہوں: مولانا سجاد نعمانی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان سجاد نعمانی نے کہا کہ 'میں طالبان کو سلام پیش کرتا ہوں'۔ طالبان نے پوری دنیا کی مضبوط ترین طاقتوں کو شکست دی۔ ان نوجوانوں نے افغانستان میں کابل کی سرزمین کو چوما اور اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

مسلم بورڈ نے طالبان کی حمایت کی
مسلم بورڈ نے طالبان کی حمایت کی

By

Published : Aug 18, 2021, 3:02 PM IST

بھارت میں لوگ افغانستان پر طالبان کے قبضے پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان کے بعد اب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے بھی طالبان کی حمایت میں بیان دیا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (AIMPLB) کے ترجمان سجاد نعمانی نے کہا کہ میں طالبان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ طالبان نے پوری دنیا کی مضبوط ترین طاقتوں کو شکست دی۔ ان نوجوانوں نے کابل کی سرزمین کو چوما ہے اور اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نعمانی نے کہا کہ 'ایک بار پھر یہ تاریخ رقم ہوئی ہے۔ ایک نہتی قوم نے سب سے مضبوط فوج کو شکست دی ہے۔ وہ کابل کے محل میں داخل ہوئے۔ ان کے داخلے کے اس انداز کو پوری دنیا نے دیکھا۔ ان میں کوئی غرور یا تکبر نہیں تھا۔ مبارک ہو۔ دور بیٹھا یہ ہندوستانی مسلمان سلام پیش کرتا ہے۔ آپ کے حوصلے کو سلام کرتا ہے، آپ کے جذبے کو سلام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں مقیم افغان طلبہ کو ملک کے حالات جلد بہتر ہونے کی امید

قبل ازیں اترپردیش کے ضلع سنبھل سے ایس پی رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق نے بھی طالبان کی حمایت میں بیان دیا تھا۔ برق نے کہا کہ طالبانی اپنے ملک کی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں۔ افغان کے لوگ ان کی قیادت میں آزادی چاہتے ہیں۔ جب ہندوستان میں برطانیہ کی حکومت تھی تب ہمارے ملک نے آزادی کے لیے جنگ لڑی۔اب طالبان اپنے ملک کو آزاد کرنا اور چلانا چاہتے ہیں۔ اس بیان کے بعد شفیق الرحمٰن برق کے خلاف غداری کا کیس درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details