سپریم کورٹ میں پرالی جلانے مسئلے حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ بطور وکیل عدالت میں کیس سے متعلق حقائق پیش کرتے ہوئے بعض اوقات لسانی غلطیوں کی وجہ سے غلط پیغام جاتا ہے جب کہ ایسا کوئی ارادہ نہیں ہوتا۔ اس پر سی جے آئی نے کہا کہ میں نے اٹھویں جماعت میں انگریزی سیکھی ہے، بدقسمتی سے میں ایک بہتر مقرر نہیں ہوں۔
میں نے تیلگو میڈیم میں گریجویشن کی اور آٹھویں جماعت میں انگریزی سیکھی اور بدقسمتی سے میں ایک بہتر مقرر نہیں ہوں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن نے یہ باتیں ہفتہ کو سالیسٹر جنرل تشار مہتہ سے دہلی میں آلودگی کے مسئلہ سے متعلق ایک عرضی کی سماعت کے دوران کہیں۔
درحقیقت مہتا ’پرالی‘ جلانے کے بارے میں سپریم کورٹ کے سامنے حکومت کا موقف پیش کر رہے تھے، جو آلودگی کی ایک وجہ ہے۔ اسی دوران ان کو محسوس ہوا کہ کوئی لسانی غلطی ہو گئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے عاجزی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بطور وکیل عدالت میں کیس سے متعلق حقائق پیش کرتے ہوئے بعض اوقات لسانی غلطیوں کی وجہ سے غلط پیغام جاتا ہے، جب کہ ایسا کوئی ارادہ نہیں ہوتا۔
چیف جسٹس نے مہتا کی اس سادگی سے اعتراف پر بے باک لہجے میں کہا ’’میں نے آٹھویں جماعت میں انگریزی سیکھی تھی اور بدقسمتی سے میں اچھا مقرر نہیں ہوں‘‘۔
مہتا نے جسٹس رمن کے سادہ انداز پر کہاکہ انہوں نے خود آٹھویں کلاس میں انگریزی سیکھی تھی اور گریجویشن کی سطح تک گجراتی میڈیم میں تعلیم حاصل کی تھی۔